
ᑭ ᑌ K ᗩ ᗩ ᖇ ᑎ E ᗯ 𝐒 QTᗩ
2.5K subscribers
About ᑭ ᑌ K ᗩ ᗩ ᖇ ᑎ E ᗯ 𝐒 QTᗩ
فوائد : پرائیویسی یقینی رہتی ہے ممبرز کا نمبر ایڈمن تک کو نہیں ظاہر ہوتا واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کرنے پہ سارے میسجز ڈیلیٹ نہیں ہوتے بلکہ اسی طرح چینل میں محفوظ رہتے ہیں ری ایکٹ کرنے والے کا ڈیٹا شو(ظاہر) نہیں ہوتا.لہذا فالو کرنے میں کسی بھی قسم کا خوف نہیں ہوتا۔تو آج ہی چینل فالو کرے شکریہ
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*راولپنڈی: میٹرک کی طالبہ سے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی، ویڈیو بھی بنالی* میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی اور متعدد ملاقاتوں کا بندوبست کیا۔ ملزم نقاش نے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ بعد ازاں ملزم کے کزن باسط نے اس ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ لڑکی کو مزید بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ مقدمے کے مطابق باسط نے کالز اور میسجز کے ذریعے تعلقات قائم کرنے پر زور دیا اور جب متاثرہ طالبہ نے اس دباؤ کو اپنی سہیلی سے شیئر کیا، تو سہیلی نے بھی بھائی کی خواہشات پوری کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب لڑکی نے ان کی ’’ڈیمانڈز‘‘پوری کرنے سے انکار کیا تو ملزمان نے ویڈیو وائرل کرکے زیادتی کی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

*اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی* *وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سردار ایاز صادق* *اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔* *اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 قومی اسمبلی میں کل پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جبکہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔* *سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا، وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔* *اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 26-2025 پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 23 جون کو قومی اسمبلی میں 26-2025 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔* *ان کا مزید کہنا ہے کہ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔* *واضح رہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا*


*وفاقی بجٹ آج، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی توقع* وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا چار نکات پر مشتمل ہے۔ تلاوت، حدیث، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ ایجنڈے کا پہلا حصہ ہے، قومی ترانے کے بعد اسپیکر کی اجازت سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اجازت سے محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ مالیاتی بل 2025 بھی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ آج تقریباً 17600 ارب روپے(176 کھرب) حجم کا وفاقی بجٹ 2025,26 پیش کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 تجاویز ہیں،گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کی تجویز ہے،مہنگائی کے تناسب سے بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ گزشتہ دو ایڈہاک میں سے 1 ایڈہاک تنخواہوں میں ضم کرنے کی بھی تجویز ہے، 1 سے 16 تک ڈسپیرٹی الاؤنس پر گریڈ 17 سے 22 تک 15 فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے، آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم سے مستثنیٰ رکھنے کی بھی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کیلئے حتمی فیصلہ بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کرے گی۔ مالی سال 2025,26 کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب مقررکئے جانے کا امکان ہے، 6 ہزار 470 ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جمع کیے جائیں گے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1153 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے 7 ہزار سے زائد ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے، ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے، اوورسیز کیلئے پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ کیلئے این او سی کی پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ رئیل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے،یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کئے جانے کا امکان ہے، پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلرز، نان فائلرز کیلئے ایف ای ڈی میں ردوبدل کی تجاویز ہیں، ایف ای ڈی کے خاتمے سے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور اضافی ٹیکس جمع ہو سکے گا۔ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یکم جولائی سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو رجسٹرڈ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

*بلوچستان حکومت کی ’بیرون ملک نوجوانوں کو ہنر روزگار اسکیم‘ فراڈ نکلی؟ سعودی عرب میں نوجوان بے یارو مددگار* کوئٹہ)بلوچستان حکومت کے محکمہ لیبر اور بی ٹیوٹا (BTVETA) کے تحت چلنے والی ’’بیرون ملک ہنر اور روزگار اسکیم‘‘ میں شامل نوجوان سعودی عرب میں گزشتہ 10 دنوں سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ متاثرہ نوجوانوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت بلوچستان سے تقریباً 30 ہزار نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بھیجنا ہے جس کے تحت مرحلے میں نوجوانوں کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بیجھا گیا تھا تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے سعودی عرب پہنچنے پر نہ تو ان کے لیے کوئی سہولیات موجود تھا اور نہ ہی رہائش یا خوراک کا کوئی انتظام نوجوان کئی دنوں سے کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے پڑے ہیں اور حکومتی ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں متاثرہ ایک نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں پہنچتے ہی رہائش کھانا وغیرہ ملے گی، مگر یہاں نہ کوئی استقبال کرنے والا ہے اور نہ ہی ہم سے کوئی رابطہ کر رہا ہے ہم یہاں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں بھوکے ہیں پیاسے محکمہ لیبر اور بی ٹیوٹا کا یہ منصوبہ صرف کاغذی کارروائی اور کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے، جس میں نوجوانوں کی محنت اور خوابوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ زبردستی ہمیں کہا جارہا ہے ہمارے حق میں ویڈیو بناوں وزیر اعلی بلوچستان سخت نوٹس لیں

*اسسٹنٹ کمشنر نوشکی نے مسلح افراد کے ناکہ بندی کی تصدیق کی ہے سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جڑپ جاری* *"شاہراہ (N-40) گزشتہ چار گھنٹوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔"*

فیصل آباد کے بھائی والا،، کے پاس میاں بیوی دونوں نے ملکر ٹرین کے پٹڑی پر سر رکھ کر خودکشی کر لی۔

*نیوز الرٹ* *نوشکی چڑھائی پر ٹریفک حادثہ 5 افراد زخمی تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔*

مستونگ شہر میں عید کی تقریبات نے واقعی ایک افراتفری کا رخ اختیار کرلیا ہے، نوجوان سوار موٹرسائیکلوں کے ون ویلنگ اور لاپرواہ اسٹنٹ میں مصروف ہیں. جو کہ شہر کے پرامن ماحول میں ایک خلل پیدا کر رہے ہیں۔.... موٹرسائیکلوں کے سائلنسروں سے زوردار پلگ اسپارکنگ دھماکے فائرنگ جیسی آواز علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں.. اور عید کی تہوار کے ماحول میں خلل ڈال رہے ہیں۔ موٹرسائیکلوں کا بہت زیادہ شور علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں. جس سے رہائشیوں کےلیے ایک اہم تشویش ہے۔ پولیس انتظامیہ کی لاپرواہی منچلوں کےموٹرسائیکل اسپیڈنگ سے عوام کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہے۔.. مقامی انتظامیہ کی بے عملی اس مسئلے کو مزید بڑھا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ کےلیے ضروری ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے فوری ایکشن لیں اور پرامن جشن کو یقینی بنائیں۔... اور پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے قانون کے مطابق سزاء دیا جائے......

پاکستان میں تعلیم حاصل نہ کرنے والے بچوں کی تعداد 38 فیصد ہے، رپورٹ بلوچستان میں اس وقت 69 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، رپورٹ پنجاب میں اس وقت 32 فیصد ، سندھ میں 47 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں، اقتصادی سروے خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، اقتصادی سروے

*نیوز الرٹ* *نوشکی چڑھائی پر ٹریفک حادثہ 5 افراد زخمی تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔*