پاکپتن سوشل میڈیا✓
پاکپتن سوشل میڈیا✓
February 27, 2025 at 05:15 PM
*پاکپتن میں سکینڈری سکول سالانہ امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ* *پاکپتن: ڈپٹی کمشنر پاکپتن ماریہ طارق نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (SSC) کے سالانہ امتحانات 2025ء کے دوران امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدام امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔* *نوٹیفکیشن کے مطابق، امتحانات کے دوران غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز کے قریب آنا ممنوع ہوگا، اور کسی بھی قسم کے ہنگامہ آرائی یا بدنظمی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ امتحانات کا عمل شفاف اور پرسکون ماحول میں مکمل ہو سکے۔* *پابندی کا اطلاق 4 مارچ سے 18 اپریل تک ہوگا نوٹیفکیشن* *پاکپتن سوشل میڈیا*
❤️ 👍 🫁 3

Comments