
پاکپتن سوشل میڈیا✓
21.0K subscribers
About پاکپتن سوشل میڈیا✓
اپنے کاروبار کی پبلیسٹی کروانے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔۔۔ 03096924110 03007475029
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الہندوستان کے 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا

میلسی میں ایف آئی اے کی کاروائی: میپکو میٹر انسپکٹر 1 لاکھ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار


*وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کے شاندار انتظامات پر صفائی عملے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر پاکپتن محترمہ ماریہ طارق نے کی۔* تقریب کا اہتمام ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی (SWSSC) اور تحصیل پاکپتن کے کنٹریکٹر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی ہنجرا ،ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر افتخار علی، کنٹریکٹر کمپنی کے ڈائریکٹر محمد بلال، محمود احمد، گلزار احمد، اور میاں آصف شوکت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہیر احمد سمیت دیگر افسران اور شرکاء نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے ان محنت کشوں نے شدید گرمی اور قربانی کے دنوں میں شب و روز کام کرکے شہر کو صاف، خوشبودار اور تعفن سے پاک رکھا اور صفائی کے ہیروز نے خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صفائی عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور مالی اعزازیہ کی فراہمی ایک قابلِ تقلید اقدام ہے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے سی ای او ایس ایس سی افتخار علی نے صفائی عملے کے رکشہ ڈرائیورز، سینٹری ورکرز، ایریا سپروائزرز اور ایریا منیجرز میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے تعریفی اسناد اور فی کس 10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔ صفائی عملے کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا کہ حکومتِ پنجاب نے ان کی محنت کو نہ صرف سراہا بلکہ مالی و اخلاقی طور پر انہیں عزت دی۔ *پاکپتن سوشل میڈیا*


وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا صفائی ہیروز کو خراج تحسین عید الاضحی پر بے مثال اور برق رفتار صفائی کا ثمر ورکرز کو انعامی رقوم کے چیک مل گئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید الاضحی کے تینوں روزبہترین صفائی انتظامات پر پہلی مرتبہ ورکرز کے لئے 10،10ہزار انعام کا اعلان کیا تھا وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کی 123تحصیلو ں میں صفائی ورکرز کے اعزاز میں شاندار اور پر تکلف تقاریب صفائی ورکرزخوشی سے ناچ اٹھے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے پنجاب بھر میں منعقدہ تقریبات میں صفائی ورکرز کو شاندار انداز میں خراج تحسین صفائی ورکرز پہلی مرتبہ بے مثال پذیرائی پر خوشی سے نہال صفائی ورکرز کے اعزاز میں تقریبات میں وزیراعلی کی ہدایت پر عوامی نمائندوں کی شرکت مختلف شہرو ں میں تقریبات میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے تقریبات میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صفائی ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف کھانا بھی پیش کیاگیا صفائی ورکرز کے اعزاز میں مختلف شہرو ں میں کیک کاٹ کر ورکرز کی حوصلہ افزائی کی گئی صفائی ورکرز اپنے لئے شاندار اورپر تکلف تقریبات دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا وزیراعلی مریم نوازشریف نے صفائی کرنے والو ں کو عزت دے کر قابل تقلید مثال قائم کی-صفائی ورکرز کے تاثرات یقین نہیں آ رہا ہمارے لئے بھی ایسی تقریب ہوسکتی ہے-صفائی ورکرز شکریہ وزیراعلی مریم نواز، خوشی کے ان لمحات کو کبھی نہیں بھول سکتے-صفائی ورکرز صفائی ورکرز ہمارے معاشرے کا حسن ہیں -مریم نوازشریف عیدالاضحی پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کو ملک بھر میں سراہا گیا-مریم نوازشریف صفائی مہم کی کامیابی کا سہرا صفائی ورکرز کے سر ہے،سخت گرمی میں بھی کام جاری رکھا-مریم نوازشریف پنجاب کے عوام کی طرف سے صفائی ورکرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں -مریم نوازشریف صفائی ورکرز کی محنت اور لگن دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے-مریم نوازشریف عیدالاضحی پر تیز رفتار صفائی کی ایسی مثال قائم کی گئی جسے تا دیر یاد رکھا جائے گا-مریم نوازشریف وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینٹری ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں عید الاضحی، ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی

اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ترک صدر رجب طیب اردگان

کسی نے اپنا یوٹیوب مونیٹائز چینل سیل کرنا ہے تو رابطہ کریں۔۔ ڈیل فیس ٹو فیس۔۔ لوکیشن پاکپتن۔۔۔ 03096924110 ایڈمن

*ٹیلنٹ آف پاکپتن اور پاکپتن سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے آرٹ کونسل کے قیام کیلئے ڈپٹی کمشنر پاکپتن محترمہ ماریہ طارق سے خوشگوار انداز تفصیلی ملاقات آرٹ کونسل کے قیام کیلئے درخواست پیش کی گئی جس پر انہوں نے پاکپتن میں آرٹ کونسل کے قیام کی یقین دہانی کروائی* *پاکپتن ٹیلنٹ آف پاکپتن اور ٹیم پاکپتن سوشل میڈیا کی طرف سے ڈپٹی کمشنر محترمہ ماریہ طارق صاحبہ کو پینٹنگ کارڈ، اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور جس پر ڈپٹی کمشنر صاحبہ کا کہنا تھا ٹیلنٹ کی افزائش کیلئے پاکپتن میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا جائے گا آخر میں ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق صاحبہ سے ٹیلنٹ آف پاکپتن اور ٹیم پاکپتن سوشل میڈیا کی کاوشوں اور سرگرمیوں کو سراہا اور سرکاری سطح پر ہونے والے فیسٹیول میں پرفارمنس ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے* *نعمان رشید۔۔۔* *ایڈمن پاکپتن سوشل میڈیا*


📢 *سی ای اوز ، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز ایجوکیشن کا 🚉 "کمپیوٹر ٹیسٹ" 💫 👈 28 جون 2025ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوگا. 🌟 ذرائع*

*حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ میں زرعی آمدنی پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا، زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے*