
رب سے جڑنے کا سفر ❤️
February 16, 2025 at 03:00 AM
ہو سکتا ہے کہ نماز اور دعا کے باوجود آپ کا دل کام کے لیے نہ کرے۔اور سستی دور نہ ہو۔ دعا کے بارے میں یاد رکھیں کہ یہ دوا کی طرح ہوتی ہے۔ ہر روز مخصوص اوقات میں باقاعدگی سے استعمال کرنی ہوتی ہے۔ صرف پہلی خوراک لے کر کبھی دوا سے فرق آیا ہے؟ عموماََ وہ ذرا دیر کا سکون ہوتا ہے۔دوا چھوڑ دو تو بیماری پلٹ آتی ہے۔سوروز دعا مانگیں۔ اوقات مخصوص کر کے اہتمام سے مانگیں۔ یہ بہت اثر کرتی ہے۔اور تھوڑا سا وقت دیا کریں دعا کو۔ فوراََ سے رزلٹ سامنے نہیں آتے۔ دنیا میں جادو نہیں ہے۔ آپ خود ہیں جادو۔ ہر چیز یہاں کاز او ر افیکٹ کے قانون کے تحت عمل کرتی ہے۔دعا کے ساتھ دوا بھی کرنی پڑتی ہے۔
میں سستی کو دور کرنے اور اپنے کام مکمل کرنے کے لیے یہ تین دعائیں بہت مانگتی ہوں۔
اللھم انی اعوذبک من الکسل۔ (اے اللہ میں آپ کی پناہ مانگتی ہوں سستی سے۔)
دوسری دعا ہے... ”اللھم بارک لی فی اوقاتی“ (اے اللہ میرے وقت میں برکت دے)
اور تیسری دعا..”رب یسر لی امری“ (اے میرے رب میرا کام آسان کر دے)
💜✨
❤️
👍
💗
🤲
6