اقرأ بیت المال فاؤنڈیشن انڈیا 🇮🇳✅
اقرأ بیت المال فاؤنڈیشن انڈیا 🇮🇳✅
February 15, 2025 at 05:02 AM
خاموش دنیا۔۔۔۔۔ ( ستونت کور ) ۔ Anechoic chamber امریکی ریاست مینیسوٹا میں واقعہ Orfield Laboratories میں تعمیر کیا گیا ہے۔۔۔۔ خصوصی ساخت کے اس چیمبر کا ڈیزائن کچھ ایسا ہے کہ یہ باہر سے آنے والی ہر آواز، معمولی سے معمولی آواز کو بھی مکمل طور پے روک لیتا ہے۔ گویا یہ چیمبر " دنیا کا خاموش ترین مقام ہے"۔۔۔۔ اور یہاں پہنچ کر انسان وہ آوازیں سننے کے قابل ہو جاتا ہے کہ جو عام طور پر وہ پوری زندگی نہیں سن پاتا۔ مثلا۔۔۔ اس چیمبر میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد آپ اپنے دل کی دھڑکن کو با آواز بلند سن سکتے ہیں۔۔۔۔ اپنی شریانوں میں بہتے خون کی آواز کو واضح طور پر سن سکتے ہیں۔۔۔۔ہر سانس کے ساتھ اپنے پھپھڑوں کے پھولنے، پچکنے کی آواز سن سکتے ہیں۔۔۔۔ انہضام کے وقت معدے اور آنتوں کے کام کرنے کی آواز سن سکتے ہیں۔ اس چیمبر میں زیادہ دیر ٹھہر پانا ممکن نہیں۔۔۔۔ آج تک کا ریکارڈ صرف 45 منٹ ہے ۔۔۔ اور جو شخص یہاں 45 منٹ ٹھہر پایا تھا وہ بھی کئی روز تک گم سم اور سٹریس کا شکار رہا تھا ۔۔۔۔ کیونکہ ایک بات مشہور ہے کہ ایک خاص وقت تک اس چیمبر میں رکے رہنے کے بعد انسان وہ کچھ سننے کے قابل بھی ہوجاتا ہے کہ جو اس کے لیے خوشگوار نہیں اور نہ ہی کوئی اسے سننے کی خواہش رکھے گا۔۔۔۔ اب یہ کیا ہے ؟ وہ ہم نہیں جانتے !! ۔۔۔ اور۔۔۔۔ "کچھ چیزوں کو نہ جاننا ہی بہتر ہے"۔ یہ چیمبر پبلک کے لیے نہیں ہے بلکہ اورفیلڈ لیبارٹری کی ملکیت ہے۔۔۔۔ اسے وزٹ کرنے کے لیے خصوصی ارینجمنٹ اور اجازت نامے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ شیئر کرنا مت بھولیے۔۔۔۔

Comments