
اقرأ بیت المال فاؤنڈیشن انڈیا 🇮🇳✅
February 16, 2025 at 05:50 PM
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*بدنظری سے گناہ کا تقاضا اور پکا ہوتا ہے*
ارشاد فرمایا کہ فلسفہ کا مسئلہ ہے کہ کسی قوت سے جتنا کام لیا جاتا ہے اتنا ہی وہ قوت زور پکڑتی ہے اور راسخ ہوجاتی ہے۔ پس نگاہِ بد کرنے سے دل کو سکون نہ ہوگا بلکہ اس (تقاضہ) کی جڑ مضبوط ہوگی اور ایک بار گھور لینے سے جو سکون ہوجاتا ہے اس سے دھوکہ نہ کھایا جائے کیونکہ یہ عارضی سکون ہے جیسے تمباکو کھانے والے کو ایک بار کھا لینے سے کچھ دیر کو سکون ہوجاتا ہے لیکن پھر طلب زیادہ ہوجاتی ہے یا یوں سمجھو کہ جیسے درخت کی جڑ میں جب پانی دیا جاتا ہے تو وہ تھوڑی دیر میں نظروں سے غائب ہوجاتا ہے مگر حقیقت میں غائب نہیں ہوتا بلکہ وہ اب شاخوں اور پتیوں میں رطوبت بڑھا کر ظاہر ہوگا اور جڑ کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرے گا۔ پس جو لوگ مقتضائے تقاضہ پر عمل کرتے ہیں وہ حقیقت میں تقاضے کو کم نہیں کرتے بلکہ اس کی آبیاری کرتے ہیں۔
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۸۸)