اقرأ بیت المال فاؤنڈیشن انڈیا 🇮🇳✅
February 20, 2025 at 10:57 AM
❁ *`زکوٰۃ مالداروں پر فرض ہے`* ❁
روایت ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے
نبی کریم ﷺ نے جب معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن (کا حاکم بنا کر) بھیجا تو فرمایا کہ تم انہیں اس کلمہ کی گواہی کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ اگر وہ لوگ یہ بات مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر روزانہ پانچ وقت کی نمازیں فرض کی ہیں۔ اگر وہ لوگ یہ بات بھی مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے مال پر کچھ صدقہ فرض کیا ہے جو ان کے مالدار لوگوں سے لے کر انہیں کے محتاجوں میں لوٹا دیا جائے گا۔
*`صحیح البخاری : 1395`*