اقرأ بیت المال فاؤنڈیشن انڈیا 🇮🇳✅
اقرأ بیت المال فاؤنڈیشن انڈیا 🇮🇳✅
February 24, 2025 at 10:54 AM
‏جب وہ پیدا ہوا تو اس کی ماں نے اسے دیکھ کر منہ پھیر لیا کیونکہ نہ صرف وہ دونوں ہاتھوں ... پاؤں سے محروم تھا ... بلکہ سرے سے اس کی ٹانگیں اور بازو موجود ہی نہیں تھے ... اس وقت اسکی عمر 37 سال ہے ... سوچیے اس نے پچھلے 37 برس بغیر ٹانگوں ... بازوؤں ... بغیر ہاتھوں ... پاؤں کے ‏کیسے گُزارے ہوں گے ... اور وہ آج کس حالت میں ہوگا ؟؟؟ اگر آپ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے اس شخص کی زندگی کو پڑھیں تو آپ کے سارے گلے شکوے ... تمام بہانے ... سب شکایتیں ... ہوا میں تحلیل ہو جائیں گے ... اور میری طرح آپکا سر بھی شرم سے جھک جاۓ گا ... کیونکہ وہ اپنے آدھے ادھورے جسم کے باوجود ایک مکمّل اور بھر پور زندگی جی رہا ... بلکہ کروڑوں بُجھی آنکھوں میں امید کی روشنی اورمایوس دلوں میں جوش کی آگ بھڑکا رہا ہے یہ سات کتابوں کا مُصنف ھے اور اسکی ‏اکثر کتابیں نیو یارک بیسٹ سیلر فہرست کا حصہ بنی ہیں اسکی کتابوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے ... کہ یہ کتابیں دنیا کی چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں ... وہ ایک موٹیوشنل اسپیکر بھی ہے ... اور TED ‏سمیت ہر قابلِ ذکر فورم پر اپنی گفتگو کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل چکا ھے ... اس کے منہ سے نکلنے والا ہر لفظ امید اور زندگی سے بھر پور ہوتا ہے ... اپنی تقریری سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ آدھی سے زیادہ دنیا گھوم چکا ہے ‏اس نے 2005 میں "Life without Limbs" اور 2007 میں "Altitude is Altitude" کے نام سے ٹریننگ کے ادارے بناۓ جہاں وہ کاروباری اداروں، افراد اور دنیا کی مختلف حکومتوں کے اہلکاروں کو کامیابی کے گُر سکھاتا ہے ... اسکا میڈیا سے بھی گہرا تعلق ہے ... ہر قابِل ذکر سوشل میڈیا ‏پلیٹ فارم پر اسکے لاکھوں فالوورز ہیں ... جنہیں وہ اپنی گفتگو، وڈیوز اور تحریروں کے ذریعے بہتر اور خوشحال زندگی جینے کی ترغیب دیتا رہتا ہے ... BBC, CNN, CNBC سمیت دنیا بھر کے معتبر ترین ٹی وی چینلز اسکے انٹرویوز نشر کرتے رہتے ہیں ... ‏اس نے محبت بھی کی اور شادی بھی اسکی بیوی ایک خوبصورت آسٹریلوی ماڈل ہے ... ان دونوں کے چار ہنستے کھیلتے خوبصورت بچے ہیں ... یہ اپنی خوبصورت بیوی اور بچوں کے ساتھ کیلیفورنیا، امریکہ میں اپنے عالی شان گھر میں اپنی من پسند زندگی جی رہا ہے ... ‏اس شخص کا نام Nick vujicic ہے جب آپ اپنے پورے جسم کے ساتھ اپنی "ادھوری" زندگی سے تنگ آنے لگیں ... تو اس پوسٹ کو تین بار پڑھ لیا کریں ... اس کی ادھورے جسم کے ساتھ "پوری" زندگی آپ کو جینے کا ہُنر اور حوصلہ عطا کرے گی !!! منقول

Comments