
اقرأ بیت المال فاؤنڈیشن انڈیا 🇮🇳✅
February 28, 2025 at 06:14 AM
*تحفہ رمضان*(ایک طبی نسخہ)
اللہ رب العزت نے ہم سب کو بعافیت ماہ رمضان المبارک تک پہنچایا اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے،
ایک بہت ہی عمدہ ، آسان اور مختصرسا نسخہ
بطورِ خاص روزہ رکھنے والے اور تراویح سنانے والے احباب کے لیے پیش ہے،
ایسا نسخہ جو گیس معدہ کی تیزابیت، کھٹی ڈکاریں، متلی قے، چکر آنا، اور پیٹ میں مروڑ پیدا ہونا، اس کے علاوہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے، غرضیکہ معدہ کے بہت سے امراض کے لیے عمدہ اور مفید ہے،
*نسخہ*:
1 بیس پتیاں تازہ پودینہ،
2 دو چمچ سونف عمدہ،
3 دس عدد چھوٹی الائچی،
4 دو کپ تازہ پانی،
5 ایک چمچ چینی،
*ترکیب تیاری و استعمال*۔
دو کپ پانی کو چولہے پر چڑھا کے اس میں پودینہ سونف الائچی اور چینی ڈال کے جوش دیں جب ایک کپ پانی رہ جائے اتارلیں اور ٹھنڈا ہونے پہ نوش فرمالیجیے
ان شاءاللہ تعالیٰ ہزاروں کی دوائیوں سے جان چھوٹ جائے گی، معدہ کے تمام امراض سے نجات ملے گی اور پورا دن سکون و اطمینان سے گزرے گا،
👈 سحری میں دہی کا استعمال بہت مفید ہے، اس سے معدے میں ٹھنڈک رہتی ہے اور پیاس کم لگتی ہے،
👈کوشش کریں افطار میں بہت زیادہ مرچ مصالحہ کا استعمال نہ کریں، اس سے معدے میں تیزابیت بڑھتی ہے اور غذا پھر جلد ہضم نہیں ہوپاتی ہے -
*گلے میں خراش ہونے پر*
جن حضرات کو تراویح پڑھانے کے دوران گلے میں خراش ہو یا بار بار کھانسی آتی ہو جس کی وجہ سے قرآن پاک پڑھنا مشکل ہوجاتا ہو ان کو چاہیے کہ وہ ایک عدد ادرک کا چھوٹا ٹکڑا کچل کر ایک پیالی پانی میں پکاکر حسب ذائقہ شکر یا گڑ ملاکر استعمال کریں، اس طرح کرنے سے آپ قرآن پاک کو بہت سکون کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ۔ان شاءاللہ تعالیٰ،
*از : حکیم شمس الاسلام صاحب*