قلب المؤمن
قلب المؤمن
March 2, 2025 at 01:08 AM
🌸 *رمضان* *شهر الصيام* ▫️روزہ اس ماہ کی خصوصی فرض عبادت ہے جسے خالص نیت کے ساتھ صرف اللہ کی رضا کے لیے رکھنا چاہیے۔ ▫️ ارشاد باری تعالیٰ ہے! *يٰٓـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الصِّيَامُ کَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَۙ* ۞ اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر روزہ رکھنا لکھ دیا گیا ہے، جیسے ان لوگوں پر لکھا گیا جو تم سے پہلے تھے، تاکہ تم بچ جاؤ۔ (البقرة۔183) دوسری جگہ فرمایا.. *فَمَنۡ شَهِدَ مِنۡكُمُ الشَّهۡرَ فَلۡيَـصُمۡهُ*۔۔۔ تو تم میں سے جو اس مہینے میں حاضر ہو اس کا روزہ رکھے۔۔۔(البقرة۔ 185) *لغت میں صیام* "مطلق رک جانے" کو کہتے ہیں۔ *شرعی اعتبار سے* روزہ عبادت کے ارادے سے کھانے پینے ، مجامعت،اور دیگر روزہ توڑ دینے والی چیزوں سے صبح صادق سے سورج غروب ہونے تک اجتناب کرنا ہے۔۔ *مگر یاد رہے کہ* روزہ صرف کھنا پینا ہی نہیں بلکہ بہت سے بری عادتیں چھڑانے کا ذریعہ بھی ہے ۔ امام ابن الجوزی نے روزے کے تین درجے بتائے ہیں۔۔ *عام روزہ* عام روزہ تو یہ ہے کہ خود کو پیٹ بھرنے اور شہوت سے روکے۔ *خاص روزہ* خاص روزہ یہ ہے کہ نظر ، زبان ، ہاتھ پاؤں،کان اور تمام اعضاء کو گناہ سے بچائے ۔ 🌸 *خاص الخاص روزہ* خاص الخاص روزہ یہ ہے کہ دل کو ردی خیالات اور اللہ تعالیٰ سے دور کرنے والے افکار سے پاک کر دے اور الله کی یاد کے علاؤہ ہر چیز سے رک جائے۔ (منھاج القاصدین:77) ‼️ *ہر روز اپنا جائزہ لینا* میرا روزہ کس درجے کا ہے؟ ▪️روزہ فرض عبادت ہونے کے ساتھ اجر وثواب کمانے کا ذریعہ اور بے شمار فائدوں کا حامل ہے۔ ✨ *روزہ جنت میں داخلے کا ذریعہ* حضرت ابو امامہ نےنبی کریم ﷺ سے ایسے عمل کے بارے میں سوال کیا جو جنت میں داخل کرے تو آپ ﷺ نے فرمایا روزے کو لازم پکڑو لو کیونکہ اس کی مانند کوئی چیز نہیں۔(سنن نسائی) ✨ *روزہ دار کے لیے جنت میں خصوصی دروازہ ہے* نبی کریم ﷺ نے فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے ۔قیامت کے دن پکارا جائے گا روزے رکھنے والے کہاں ہیں؟جو شخص روزے رکھنے میں سے ہو گا وہ اس میں داخل ہو جائے گا اور جو اس میں داخل ہو گیا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔(سنن ابن ماجہ) ✨ *روزہ آگ سے بچاؤ کا زریعہ* نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ کے راستے میں ایک دن کا روزہ رکھے گا اللہ اس کے بدلے اس کے چہرے کو آگ سے ستر سال کی مسافت پر رکھے گا۔(صحیح مسلم) ✨ *روزہ دار کے منہ کی بساند* نبی کریم ﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کی منہ کی بساند اللہ کو مشک کی خوشبو سے زیادہ پسند ہے . (صحیح بخاری) 🌸 *روزے کی جزا خود اللہ تعالیٰ دیں گے* نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی فرماتا ہے ابن آدم کے تمام اعمال اس کے لیے ہیں سوائے روزے کے،بے شک وہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا (صحیح بخاری) جہاں باقی عبادات کا اجر دس سے سو گنا بتا یا گیا وہی روزے کا اجر مخفی رکھا گیا کیونکہ درحقیقت خود ایک مخفی عبادت ہے ۔ ✨ *روزہ ڈھال ہے* نبی کریم ﷺ نے فرمایا روزہ آگ سے ڈھال ہے۔ جس طرح لڑائی میں تم میں سے کسی کی ڈھال ہوتی ہے۔(سنن ابن ماجہ) 🌸نبی کریم ﷺ نے فرمایا *مَن صام رمضان إيمانًا واحتسابًا غُفر له ما تقدَّم من ذنبه.* جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں. (صحیح بخاری) ▫️کسی شرعی عذر کے بغیر ہر گز روزہ نہ چھوڑنا۔ ▫️روزے کو باطل کرنے کاموں سے بچنا خاص طور پر زبان کی حفاظت کرنا۔ ▫️گھر میں عبادت کے لیے جگہ مقرر کرنا جہاں جائے نماز، قرآن مجید،ذکر اذکار کی کتب موجود ہوں اس سے وقت کی بچت ہو گی۔ ✨الله ہم سب کو خاص الخاص روزہ رکھنے کی توفیق دیں۔

Comments