
Karachi Urdu News
February 9, 2025 at 04:47 PM
*کراچی میں خوشیوں کی رات ماتم میں بدل گئی!*
*مسلسل اپیلوں کے باوجود ہوائی فائرنگ کا خونی کھیل نہ رک سکا، اور ایک اور معصوم جان چلی گئی! موسیٰ لین میں ایک شادی کی تقریب کے دوران کی گئی ہوائی فائرنگ نے ایک ماں کی گود اجاڑ دی، ایک باپ کی دنیا ویران کردی، اور ایک خاندان کو ہمیشہ کے لیے غم میں مبتلا کر دیا۔*
*ڈھائی سالہ حیا فاطمہ، جو اپنے گھر میں کھیل رہی تھی، اچانک ایک گولی کی زد میں آ گئی… اور وہ گولی سیدھا ننھی پری کی جان لے گئی۔ ہنستی کھیلتی، ماں کی گود میں مسکراتی حیا ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔*
*یہ صرف ایک بچی کی موت نہیں، یہ ایک ماں کی ممتا کا قتل ہے، یہ ایک خاندان کی خوشیوں کا جنازہ ہے، اور یہ ہماری بے حسی کا ایک اور ثبوت!*
*یہی وقت ہے! ہوائی فائرنگ کے خلاف کھڑے ہوں، ورنہ اگلی گولی کسی اور کے جگر کا ٹکڑا چھین لے گی!*
*اگر آپ اس پوسٹ کے پیغام سے متفق ہیں تو اس پوسٹ کو آگے شیئر ضرور کیجئے گا*
😢
2