
Karachi Urdu News
February 12, 2025 at 10:54 PM
رضویہ سوسائٹی کی حدود میں جلال آباد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملہ
جلال آباد میں وائرل ہونے والی فوٹیج سے متعلق معاملہ کچھ یوں ہے کہ مورخہ 06/02/2025 کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بچہ ایک بزرگ سے ٹکرا گیا، جس پر بزرگ نے بچے کو تھپڑ مار دیا۔
بعد ازاں وہی بچہ مزید افراد کے ساتھ آیا اور گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں گرا کر فرار ہوگئے۔
جب یہ معاملہ پولیس کے علم میں آیا تو تفتیش کے دوران اہل علاقہ نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ہے اور کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔
اس سلسلے میں پولیس نے دونوں فریقین کو طلب کیا ہے تاکہ ان کا مؤقف سنا جا سکے اور معاملے کی مزید وضاحت حاصل کی جا سکے