Karachi Urdu News
Karachi Urdu News
February 21, 2025 at 11:35 AM
*کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار، اعلامیہ جاری* آج کراچی سے چلنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب جاری کردہ اعلامیے کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ دوپہر 3 بجے کے بجائے شام 5 بجکر 30 منٹ پر سیالکوٹ روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے ایک گھنٹہ 15 منٹس کی تاخیر کے ساتھ شام 5 بجکر 15 منٹس پر روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 7 بجے روانہ ہوگی۔ تیزگام 45 منٹس کی تاخیر کے بعد شام 5 بجکر 30 منٹس کے بجائے شام 6 بجکر 15 منٹس پر روانہ ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق دیگر تمام ٹرینیں اپنے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔

Comments