
Mr Naqvi
February 14, 2025 at 09:57 AM
🔰 *امام مہدی ع کا پسندیدہ معاشرہ* 💯
👈 امام مہدی ع کے پسندیدہ معاشرے کی کیا خصوصیات ہیں؟
💫 امام زمانہ ع نے ایک مختصر اور جامع دعا میں وہ تمام چیزیں بیان کی ہیں جو آپ کی نظر میں پسندیدہ ہیں اور اس دعا کے ذریعے گویا بالواسطہ طور پر یہ بتا دیا ہے کہ آپ حجتِ خدا ہونے کے عنوان سے ہم سے کیا امید اور توقع رکھتے ہیں؛ اور اپنے شیعوں کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ دعا یوں ہے:
📜 اللّهُمَّ ارْزُقْنا تَوْفِيقَ الطَّاعَةِ
🤲 *اے معبود! ہمیں توفیق عطا فرما، اطاعت کرنے کی*
📜 وَبُعْدَ المَعْصِيَةِ
🤲 *نافرمانی سے دور رہنے کی،*
📜 وَصِدْقَ النِيَّةِ
🤲 *اور نیتوں کو صاف رکھنے کی*
📜 وَعِرْفانَ الحُرْمَةِ،
🤲 *اور حرمتوں کو پہچاننے کی،*
📜 وَأَكْرِمْنا بالْهُدى وَالاسْتِقامَةِ
🤲 *اور ہمیں راہ راست اور ثابت قدمی سے سرفراز فرما،*
📜 وَسَدِّدْ أَلْسِنَتَنا بِالصَّوابِ وَالحِكْمَةِ،
🤲 *اور ہماری زبانوں کو خوبی و دانائی سے بولنے کی توفیق دے*
📜 وَاملأ قُلُوبَنا بِالْعِلْمِ وَالمَعْرفَةِ،
🤲 *ہمارے دلوں کو علم و معرفت سے بھر دے*
📜 وَطَهِّرْ بُطُونَنا مِنَ الحَرامِ وَالشُّبْهَةِ،
🤲 *اور ہمارے شکموں کو حرام اور مشکوک غذا سے پاک رکھ*
📜 وَاكْفُفْ أَيْدِيَنا عَنْ الظُّلْمِ وَالسَّرِقَةِ،
🤲 *ہمارے ہاتھوں کو ظلم اور چوری کرنے سے بچائے رکھ،*
📜 وَاغْضُضْ أَبْصارَنا عَنْ الفُجُورِ وَالخيانَةِ،
🤲 *اور ہماری آنکھوں کو بدی اور خیانت سے باز رکھ،*
📜 وَاسْدُدْ أَسْماعَنا عَنْ اللَّغْوِ وَالغِيْبَةِ،
🤲 *اور ہمارے کانوں کو چغلی اور فضول باتیں سننے سے محفوظ فرما،*
📜 وَتَفَضَّلْ عَلى عُلَمائِنا بِالزُّهْدِ وَالنَّصِيحَةِ،
🤲 *ہمارے علمائے دین کو زہد ونصیحت عنایت فرما*
📜 وَعَلى المُتَعَلِّمِينَ بالجِهْدِ وَالرَّغْبَةِ ،
🤲 *اور ہمارے طالب علموں کو محنت اور رغبت عطا کر،*
📜 وَعَلى المُسْتَمِعِينَ بِالاتِّباعِ وَالمَوْعِظَةِ،
🤲 *وعظ سننے والوں کو نصیحت حاصل کرنے اور پیروی کرنے کی توفیق دے*
📜 *وَعَلى مَرْضى المُسْلِمِينَ بِالشِّفاءِ وَالرَّاحَةِ،
🤲 *اور بیمار مسلمانوں کو شفایابی اور سکون عطا فرما*
📜 وَعَلى مَوْتاهُمْ بِالرَّأْفَةِ وَالرَّحْمَةِ،
🤲 *مرحوم مسلمانوں پر مہربانی اور رحمت فرما*
📜 وَعَلى مَشايِخِنا بِالْوِقارِ وَالسَّكِينَةِ،
🤲 *ہمارے بوڑھوں کو وقار اور اطمینان عطا کر*
📜 وَعَلى الشَّبابِ بِالاِنابَةِ وَالتَّوْبَةِ،
🤲 *اور ہمارے جوانوں کو توبہ و استغفار کی توفیق دے،*
📜 وَعَلى النِّساءِ بالحَياءِ وَالعِفَّةِ،
🤲 *اور عورتوں کو حیا اور پاکدامنی عنایت فرما*
📜 وَعَلى الاَغْنِياءِ بِالتَّواضِعِ وَالسِّعَةِ،
🤲 *ہمارے مالداروں کو فروتنی اور سخاوت عطا کر دے،*
📜 وَعَلى الُفَقراءِ بِالْصَبْرِ وَالقَناعَةِ ،
🤲 *اور مفلسوں کو صبر و قناعت بخش دے،*
📜 وَعَلى الغُزاةِ بِالْنَصْرِ وَالغَلَبَةِ،
🤲 *غازیوں کو مدد اور غلبہ دے*
📜 وَعَلى الاُسَراءِ بِالْخَلاصِ وَالرَّاحَةِ،
🤲 *قیدیوں کو رہائی اور آرام دے*
📜 وَعَلى الاُمَراءِ بِالعَدْلِ وَالشَّفَقَةِ،
🤲 *حاکموں کو انصاف اور نرمی کی توفیق دے*
📜 وَعَلى الرَّعِيَّةِ بِالإنْصافِ وَحُسْنِ السَّيرَةِ،
🤲 *اور عوام کو انصاف کرنے والا اور نیک کردار بنا دے،*
📜وَبارِكْ لِلْحُجّاجِ وَالزُّوّارِ فِي الزَّادِ وَالنَّفَقَةِ، وَاقْضِ ماأَوْجَبْتَ عَلَيْهِمْ مِنَ الحَجِّ وَالعُمْرَةِ
🤲 *حاجیوں اور زائروں کے زاد راہ اور خرچ میں برکت دے اور ان پر جو حج اور عمرہ تو نے واجب کیا ہے وہ اچھی طرح ادا کر دے*
📜 بِفَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ ياأَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
🤲 *اپنے فضل سے اور اپنی رحمت سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔* 🌹
وَ السَّلامُ عَلى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى
https://whatsapp.com/channel/0029VaFXD6bLtOj5uywQ5s0O
❤️
1