
Mr Naqvi
184 subscribers
About Mr Naqvi
فرامین معصومین علیہم السلام سے زندگی سنوارنے کا عمل کیا ہے حکمت آمیز باتیں جن سے حیات کا مقصد واضح طور پر سامنے آئے ان شاءاللہ
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

اسلام علیکم آج 18 ذوالحج ھے ۔ان دن خم غدیر کے مقام پر سرکار دوعالم ص نے علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے بارے اعلان ولایت فرمایا من کنت مولا فھذا علی مولاہ جس کا میں مولا اس کا علی ع مولا ۔ اس تحریر میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اور مختلف مکاتب فکر کے مفسرین اور محدثین کے بیانات پر مبنی اس حدیث مبارک کی اھمیت بیان کر رھا ھوں ۔مہربانی فرما کر ضرور پڑھیں ۔اپ میری تحریر سے اختلاف کرنے کا پورا حق رکھتے ھیں لیکن درخواست یہ ھے کہ تحقیق کے بعد اختلاف فرماءیں ۔یہ۔تحریر آگاھی کے لیے بھی پیش کی جارھی ھے کیونکہ بیشتر مسلم تک اس حدیث کی حقیقت نہیں بیان کی گئی ۔ اب ھم دیکھتے ھیں مولا کے کیا معنی ھیں لفظ مولا کے مختلف معنی ھیں ۔ 1. تصرف بالاولی یعنی تمھارا حاکم ۔یعنی تمھاری جان ومال پر تصرف رکھنے والا۔حاکم۔کے معنی ضروری نہیں کہ اس کے پاس حکومت ھو ۔اگر حکومت بھی ھو تو وھ اس طرح جان ومال پر تصرف نہیں رکھ سکتا جیسے سید الانبیاء ص ۔ 2. دوست یعنی یار ۔اس دوست کے معنی میں بے تکلفی اور برابری شامل ھوتی ھے دوستی میں انسان مذاق بھی کر سکتا ھے ۔کیا آپ سرکار کو دوست سمجھ سکتے ھیں جو اللہ تعالی کا حبیب اور دوست ھو کیا تم اس کو دوست سمجھو گے۔ تمھاری کیا حثیت کہ تم ایسی عظیم ھستی کو اپنا دوست سمجھنے کی گستاخی کرو۔ اب دیکھتے ھیں کہ اس حدیث میں سرکار دوعالم ص نے پہلے اپنے بارے میں فرمایا جس کا میں مولا ھوں پھر فرمایا اس کا علی ع مولا ھے ۔اب میری اس بات پر دنیا غور کرے کہ آپ سید الانبیاء ص کو کن۔معنی۔میں مولا مانتے ہیں اگر سید الانبیاء ص کو حاکم اور جان ومال پر تصرف رکھنے والا مانتے ھیں تو پھر آپ پر لازم ھے کہ انھی معنی میں علی ع کو مولا مانیں اور اگر دوست کے معنی میں مانتے ھیں تو پھر علی ع کو بھی دوست کےمعنی میں مولا مانیں ۔ اب اس حدیث کے سیاق و سباق پر غور کرتے ھیں ۔ سید الانبیاء ص نے آخری حج کا خطبہ ارشاد فرمایا جو پوری کائنات کے کے لیے ھدایت کا سر چشمہ ھے ۔ حج مکمل کرنے کے بعد جعفہ کے مقام ایک چشمہ تھا جس کو مقام غدیر کہتے ھیں وھ ایسا مقام ھے جس کو جنکشن کہتے ھیں ۔اس مقام پر وحی نازل ھو ئ یا ایھاالرسول بلغ سورھ الماءدھ آیت 67 ۔ اے رسول اس حکم کو پہنچا دو جو تیرے رب نے تیری طرف نازل کیا ۔اگر تم نے یہ کام نہ۔کیا تو کچھ نہ کیا ۔اللہ۔تجھے لوگوں کے شر سے بچاءے۔ اس آیت میں جو حکم ھے وھ صاف طور پر بیان نہیں کیا گیا یہ حکم۔صرف اللہ اور رسول اللہ ص کے درمیان راز ھے ۔اب ھم قرآن مجید سے معلوم کرتے ھیں کہ یہ حکم کیا ھے سورھ النجم فاوحی الی عبدہ ما اوحی آیت نمبر 10.اللہ نے معراج کے موقعہ اپنے بندے پر ما کی وحی کی ۔یہ ایسی وحی ھے جس میں جبراءیل علیہ السلام بھی پاس نہیں تھا کیونکہ جبراءیل علیہ السلام سدرہ المنتھی پر رک گیا تھا۔ اب سورھ نجم۔کی ما یعنی حکم اور سورھ الماءدھ کی ما کو ملاءیں تو پتہ چلے گا کہ یہ حکم ھے کہ اے رسول کہہ دے من کنت مولا رسول اللہ ص کو عہدھ سے اس آیت میں پکارا گیا ھے اس کا مطلب ھے کہ حکم سرکاری ھے۔ سب حاجیوں کو روکا جو چلے گءے ان کو بلایا اور اعلان کیا ۔اس موقعہ پر سرکار دوعالم ص نے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین۔سے علی ع کے مولا ھونے پر بیعت لی اور حضرت عمر فاروق رض نے کہا اے علی ابن ابی طالب علیہ السلام آپ کو مبارک ھو آپ آج سے مومینین اور مومنات کے مولا ھیں ۔اب ایک نفسیاتی بات کہ اگر مولا کے معنی صرف دوست لءے جاءیں تو رسول اللہ کو اتنا اھتمام کرنے کی کیا ضرورت تھی اور کیا دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ علی ع کو اس مولا کے اعلان سے پہلے دوست نہ سمجھتے تھے ۔ ھاں مولاءیت کے اعلان کے بعد سور ھ النساء کی آیت نازل ھوئی الیوم اکملت لکم دینا کم ۔ آج کے دن ھم نے دین کو مکمل کیا اور تم پر نعمتیں تمام ھوءیں اور اللہ اس دین پر راضی ھوگیا ۔ علی کی ولایت کا اعلان یوم تکمیل دین ھے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتیں مکمل ھونے کا دن ھے ۔ عید غدیر اور یوم تکمیل دین مبارک ھو ۔اگر کسی سے پاس بروءے قرآن اس دن کے علاؤہ یوم تکمیل دین ھے تو پیش کرے ھم ماننے کو تیار ھیں ورنہ ولایت علی ع کو یوم تکمیل دین مان لیں۔۔ مہربانی فرماکر میری اس کاوش پر غور ضرور کریں میں آپ کو مجبور نہیں کر سکتا اور نہ کروں گا کہ اس تحریر کو ضرور مانیں شکریہ

*پیغام ۱۸ ذوالحجہ* *عید غدیر مبارک* "خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت نہیں هے." *مولا علی علیہ السلام* التماس دعا و درود *اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ*

*⭕فرمانِ امام محمد باقرؑ علیہ السلام•••* *یہ امت علی ع کی ولایت کے بارے میں اختلاف کرے گی جو شخص علی ع کی ولایت پر قائم رہے گا وہ جنت میں اور جو علی ع کی ولایت کی مخالفت کرے گا وہ دوزخ میں داخل ہوگا۔* *📚 تفسیرِ فرات ابنِ ابرھیم کوفی صفحہ 316*

*پیغام ۱۹ ذوالحجہ* ظلم میں پہل کرنے والا کل( ندامت سے) اپنے ہاتھ اپنے دانتوں سے کاٹتا ہوگا." *مولا علی علیہ السلام* التماس دعا و درود *اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ* صبح بخیر

*پیغام ۲۱ ذوالحجہ* "جسے صبر رہائی نہیں دلاتا, اسے بے تابی و بے قراری ہلاک کر دیتی هے." *مولا علی علیہ السلام* التماس دعا و درود *اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ* صبح بخیر

*پیغام ۲۰ ذوالحجہ* "جو حق سے منہ موڑتا ہے، تباہ ہو جاتا هے." *مولا علی علیہ السلام* التماس دعا و درود *اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ* صبح بخیر

🌸غدیر کے دن ایک ہزار برابر اجر و ثواب 🔷️ امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہیں: وَ لَدِرْهَمٌ فيهِ بِأَلْفِ دِرْهَمٍ لاِخْوانِكَ الْعارِفينَ، فَأَفْضِـلْ عَلى اِخْوانِكَ فِى هَذا الْيَوْمِ وَ سُرْ فيهِ كُلَّ مُـؤْمـنٍ وَ مُؤْمِنَةٍ 📜 اپنے ایمانی بھائی کو عید غدیر کے دن ایک درہم دینا ایک ہزار درہم کے برابر ہے لہذا اس دن اپنے بھائیوں کو عطا کریں اور ہر مومن مرد اور عورت کو خوش کریں۔ *📚 مصباح المتهجد، 737*