
Mr Naqvi
February 26, 2025 at 10:54 AM
🔷 ایمانداری سے محنت کرتے رہو 🔷
کولمبیا یونیورسٹی میں ریاضی کے لیکچر کے دوران ایک طالبعلم کلاس میں سوگیا ، اور اپنے ہم جماعتوں کی آواز سن کر جاگا،
جب لیکچر ختم ہوا تو اس نے دیکھا کہ استاد نے وائٹ بورڈ پر
دو سوال لکھے تھے ، اس نے سوچا کہ یہ ہوم ورک کے سوالات ہیں ، لہذا اس نے اپنی نوٹ بک میں نقل کرلئے ، تاکہ بعد میں حل کرسکے ،
جب اس نے پہلی بار ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ، تو وہ انہیں کافی مشکل پایا ، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری ،اور گھنٹوں لائبریری میں تحقیق اور مطالعہ کیا ، بالآخر آخر وہ اس مسلئے کو حل کرنے میں وہ کامیاب ہوگیا ،
اگرچہ یہ ایک مشکل چیلنج تھا ،
اگلی کلاس میں ، جب استاد نے ہوم ورک کے بارے میں کچھ نہیں پوچھا تو طالبعلم حیران رہ گیا ،
تجسّس میں وہ کھڑا ہوا اور پوچھا ،، ڈاکٹر ! آپ نے پچھلی کلاس میں اسائنمنٹ کے بارے میں کیوں نہیں پوچھا ؟ استاد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ،، وہ لازمی نہیں تھا ، وہ تو صرف سوال لکھے تھے جنھیں سائنسدان آج تک حل نہیں کرسکے
یہ سن کر طالبعلم حیران رہ گیا اور بولا ، لیکن میں نے ان میں سے ایک مسلئہ حل کرلیا ہے ، اور میں نے اس پر چار صفحات لکھے ہیں ،
بالآخر اس کی دریافت کو یونیورسٹی نے تسلیم کیا ،اور اس کے حل کو کولمبیا یونیورسٹی کے ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ، طالبعلم کے کامیاب ہونے کی سب سے بڑھ وجہ یہ تھی کہ اس نے استاد کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا ، کہ یہ ناقابلِ حل نہیں ،،
اس نے سمجھا یہ ایک مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے ، یہ کہانی ایک سبق دیتی ہے ، کبھی ان لوگوں کی نہ سنو جو تمھیں بتاتے ہیں کہ تم کچھ حاصل نہیں کرسکتے ، کیوں کہ آج کی نوجوان نسل کو اگر منفی باتوں اور شک و شبہات الجھا دیا جاتا ہے ، کچھ لوگ دانستہ طور پر ناکامی اور مایوسی کے بیج بوتے ہیں ، لیکن یاد رکھو ! تم میں اپنی منزل تک پہچنے مشکلات پر قابو پانے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے ،
بس اللّٰہ پاک پر بھروسہ رکھو اور مسلسل محنت کرتے رہو۔
منقول۔۔۔
👍
1