🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
February 4, 2025 at 05:01 AM
*آج کا موضوع دو طرح کا ہے...!* https://whatsapp.com/channel/0029VafY4xVGOj9i5xAnNK1a دو طرح کے گھر کبھی کامیاب نہیں ہوتے پہلے وہ جہاں ہر فیصلہ گھر کی عورتیں کرتی ہیں...اور دوسرا وہ جہاں کسی بھی فیصلے میں عورت کا کوئی مشورہ کوئی رائے نہیں سنی جاتی...! دو طرح کی عورتیں کبھی گھر نہیں بسا سکتیں...ایک وہ جو سسرال کی ہر بات اپنی ماں اپنی سہیلی یا پھر اپنی پڑوسن کو بتاتی ہے...دوسری وہ جو اپنے سسرال کی کوئی بھی بات کسی کو بھی نہیں بتاتی حتیٰ کہ ظلم و جبر تک...! دو طرح کے مرد قابل اعتبار نہیں ہوتے ایک وہ جو ہر دوسری عورت سے متأثر ہوجاتے ہیں...ایک وہ جو اپنے گھر کی عورت کے ہنر کو گھر کی مرغی دال برابر سمجھتے ہیں...! دو طرح کی عورتیں قابل عزت نہیں ہوتیں...ایک وہ جو اپنے ہی جیسی کسی عورت کے گھر کو توڑنے پر تل جائے...ایک وہ جو سب پر اعتبار کرلے ماسوائے اپنے شوہر کے...! دو طرح کے مرد حسین ہوتے ہیں...ایک وہ جو بھری محفل میں بھی اپنی عورت کو محفوظ احساس فراہم کرے...ایک وہ جو اپنی بیوی کی کامیابی کو خوش دلی سے قبول کرلے...! دو طرح کی غلط فہمی کبھی سوچوں کے دامن سے نہیں اترتیں...ایک وہ جو کسی نے کسی کی پیٹھ پیچھے ہمارے کانوں میں بھری ہو...ایک وہ جو پاس بیٹھ کر سلجھائی نا گئی ہو...! دو طرح کے لوگ آپ کو ہمیشہ یاد رہتے ہیں...ایک وہ جنکو آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں...دوسرے وہ جن کو آپ بھولنا چاہتے ہوں..!!!
👍 2

Comments