
🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
542 subscribers
About 🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹 آپ تمام احباب کا "مسلم امہ کی پکار"پلیٹ فارم خیر مقدم کرتا ہے۔ حالات حاضرہ سے باخبر رہنا اور اپنے اندر امت کے درد والم کا احساس پیدا کرکے بےحسی کو ترک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ایک اھم فریضہ ہے، لہذا حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لئے خود بھی اس چینل سے منسلک رہیں اور اپنے متعلقین کو بھی منسلک کریں ور آپ کے لۓ ہماری دعا یہی ہے کہ آپ دنیا میں جہاں کہیں بھی رہے ہمیشہ خیر و عافیت کے ساتھ رہے۔۔ .. چینل کا مقصد بے باک انداز میں سچی صحافت اقوال سلف العلماء أقوال زریں (علامہ اقبال مرزا غالب۔ فیض عالم وغيره ومخلص شعراء). https://whatsapp.com/channel/0029VafY4xVGOj9i5xAnNK1a
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

اس دنیا میں ہر انسان کوئی نہ کوئی صلاحیت لے کر آتا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ زندگی میں بہت سے ایسے مسائل ہوتے ہیں جو انسان پر دباؤ اور ٹینشن پیدا کر دیتے ہیں۔ ایسے میں انسان صرف مشکلات، مسائل اور دباؤ پر نظر رکھے گا تو وہ کبھی زندگی میں بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ بڑی کامیابی صرف اس شخص کو ملتی ہے جو حالات کے دباؤ اور پریشانیوں کے باوجود ملے ہوئے مواقع کو استعمال کرے، اور جو مسائل کے باوجود مواقع کی تلاش میں رہے اور موقع ملنے پر اپنی بہترین صلاحیت کو استعمال کرے۔ #.اقتباس

🖤*-جب انسان کی تکلیف حد سے بڑھ جائے تو وہ آنسو کے ذریعے `"اللّٰہ"` سے ہم کلام ہوتا ہے...* *انسان کے آنسو درحقیقت ایسے `"سیکرٹ فائل"` ہوتے ہیں....*🔐 *جس کو چاہتے ہوئے بھی کوئی دوسرا انسان پڑھ نہیں سکتا,* *`کیونکہ ان آنسوؤں کاپاسوورڈ صرف اللّٰہ کے پاس ہوتا ❤️🩹 ہے` .................................................................................*🥹🤲

زندگی کی حقیقت بس یہی ھے 242 لوگ ۔۔۔ اپنے شہر سے لندن کے لئے اڑان بھرتے ہیں معلوم نہیں کتنے سپنے سجائے کو ئی محبوب سے ملنے کوئی کاروبار کرنے کوئی نوکری کرنے کوئی ڈگری مکمل کرنے جا رہا ہو گا وہاں کچھ آنکھیں منتظر ۔۔۔گن گن کر منٹ گزارتی رہی ہونگی ۔۔ لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ھے۔۔۔ کنڑول روم میں کال کی دومنٹ کی پرواز کے بعد اور پھر سارے رابطہ کٹ گئے ہمیشہ کے لئے۔۔۔دل سے دل کے۔۔ روح سے روح کے️۔۔۔ فون سے فون کے۔۔۔آنکھوں سے آنکھوں کے #AirIndiaCrash #AhmadabadGujrat


*بدن کو تقویت دینے اور سست کرنے والی چیزیں* چار چیزیں بدن کو تقویت دیتی ہیں : (١) گوشت کھانا (۲) خوشبو سونگھنا (۳) غسل فرض ہونے کے علاوہ بکثرت نہانا اور(٤) سوتی کپڑا پہننا۔ چار چیزیں بدن کوست کرتی ہیں : (١) جماع کی کثرت (۲) زیادہ غمزدہ رہنا (۳) نہار منہ زیادہ پانی پینا اور (٤) کھٹی چیزیں زیادہ کھانا۔ (اِحیاءالعُلوم جلد:2 ص:166) > _-_🪶ملفوظاتِ امام غزالی ➺ -

کا وقت ہے اتر پردیش میں 350 سے زائد مساجد، مدارس اور درگاہوں کو غیر قانونی قرار دے کر گرایا گیا یا سیل کر دیا گیا۔ یہ صرف عمارتیں نہیں تھیں، بلکہ ہماری شناخت، ہمارے ایمان، اور ہمارے ماضی کا حصہ تھیں۔ آج اگر یہ سب کچھ ہمارے سامنے ہو رہا ہے تو کیا ہمیں خود سے یہ سوال نہیں کرنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ہم نے اپنی عبادت گاہیں تو بنائیں، مگر اپنے کردار کو سنوارنا بھول گئے۔ ہم نے مدارس بنائے، مگر اپنے بچوں کو زمانے کے چیلنجز کے لیے تیار نہ کیا۔ ہم نے درگاہوں کو سجا دیا، مگر اپنی زندگیوں میں اللہ سے تعلق کمزور کر بیٹھے۔ یہ وقت شکوے شکایتوں کا نہیں، بلکہ خود احتسابی کا ہے۔ اگر ہم نے اب بھی اپنے اعمال، اپنی تعلیم، اپنی سوچ اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہ کیا، تو آنے والا وقت اور بھی سخت ہو سکتا ہے۔ بیدار ہو جائیے، قبل اس کے کہ سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے۔


🌺 *اگر آپ کولگتا ہے کہ آپ کہیں پر تھوڑا سا بھی غلط تھے* تو اس کو تسلیم کر لیں اور اللہ سے توبہ کر لیں لوگوں کی بددعاؤں کے آگے آپ کی توبہ ڈھال بن جائے گی... 👈🏻 *آج اس بارے میں ضرور سوچیے گا*

📌 عورت کو ہمیشہ سوچ سمجھ کر، ناپ تول کر اور پھونک پھونک کر قدم اٹھانا چاہیے،کیونکہ یہ دنیا اس کے لیے پہلے سے زیادہ کڑی آزمائشوں سے بھری ہوئی ہے۔ مرد اگر غلطی کرے یا زمانے کی دوڑ میں بہک جائے،تو جیسے ہی وہ دو پیسے کمانے لگے،دنیا اس کی کوتاہیوں کو بھلا دیتی ہے، اس کے گناہ ماضی کا قصہ بن جاتے ہیں،اور وہ پھر بھی عزت دار کہلاتا ہے۔ مگر عورت اگر ایک بار زمانے کے فریب میں آجائے، تو لوگ اس کے ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔اس کی غلطیاں، اس کے ہر قدم کی چھاپ ہمیشہ باقی رہتی ہے، اور زمانہ اسے بار بار اس کا حساب یاد دلاتا ہے۔ اس لیے عقل مند وہی ہے جو سمجھداری سے اپنے راستے کا تعین کرے،عزت اور وقار کو اپنی سب سے بڑی دولت سمجھے، اور ہر فیصلہ کرتے وقت اپنے حال اور مستقبل دونوں کو مدنظر رکھے۔ ابن مظہر الکبریائی الکانفوری