🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
February 26, 2025 at 05:11 AM
*لوگوں کی رازداری کا احترام کیجیے* ان سے مت پوچھیں کہ ابھی آپکی شادی کیوں نہیں ہوئی یا وہ کب صاحب اولاد ہو رہے ہیں، کیوں انکی علیحدگی ہوئی یا طلاق یافتہ ہوئے،نوکری کیوں چھوڑ دی،کیوں تنہائی کو پسند کرتے ہیں،خاموش کیوں رہتے ہیں بولتے کیوں نہیں،کیوں وہ اعلی درجے کے ادارے سے تعلیم حاصل نہ کر سکے،کیوں انہوں نے شاندار ہوٹل سے کھانا نہیِں کھایا،راتوں کو کام کیوں کرنا پڑتا ہے،شریک حیات یا سسرال والوں سے معاملات کیسے ہیں یا کیسا برتاو رکھتے ہیں؟ آمدنی کتنی ہے،عمر کتنی ہے وغیرہ وغیرہ، مت پوچھیں جب تک کہ وہ خود آپکے ساتھ معاملات شئیر نہ کریں کیونکہ آپکا ان معاملات کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت مت کیجیے۔ *خوش رہیں،خوشیاں بانٹیں، آسانیاں پیدا کریں۔* https://whatsapp.com/channel/0029VafY4xVGOj9i5xAnNK1a

Comments