🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
February 27, 2025 at 06:31 AM
*رمضان المبارک کے استقبال کےلئے اہم ہدایات* 🎗دل صاف کریں ہمارا دل نفرت، انتقام، حسد اور غیبت کی آگ میں جلتا رہتا ہے، دل میں نفرت اور کینہ رکھنے والے کی اللہ پاک مغفرت نہیں کرتے، لہذا رمضان آنے سے قبل اپنے دل کو ان فضول مصروفیات سے فارغ کرکے خالص عبادات کی طرف اسے متوجہ کریں۔ سب سے دل سے معافی مانگیں اور سب کو دل سے معاف کردیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : دل کے صاف ہونے سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا : "وہ متقی اور صاف ستھرا دل جس میں نہ گناہ ہو نہ بغاوت، نہ ہی کینہ ہو اور نہ کسی کے بارے میں حسد-" [سنن ابن ماجہ] 📝رمضان المبارک کے مسائل سیکھیں اور سکھائیں نماز، روزہ، تراویح، صدقۃ الفطر، زکوۃ، اعتکاف اور دیگر احکامات ابھی سے سکھیں اور سکھائیں 📆 ماہ شعبان کی تاریخیں یاد رکھیں شعبان کی تاریخیں یاد رکھنی چاہیے تاکہ ہم وقت کا صحیح استعمال کر سکیں۔ وقت کو منظم کریں اور رمضان سے پہلے ہی تمام مصروفیات کو کم کر سکیں۔ - اپنی روٹین کا جائزہ لیجیے رمضان کی تیاری کیجئے - غیر ضروری سرگرمیوں کو کم یا ختم کیجیے - اپنی عبادات کا جائزہ لیجیے نوافل کی ادائیگی ابھی سے شروع کیجیے تاکہ عادت بن جائے اور وقت کی کمی بہانہ نہ سن سکے کیونکہ جب ایک چیز روٹین یا عادت بن جائے تو اس کے لیے وقت نکل آتا ہے یا وقت نکال لیا جاتا ہے. * تلاوت قرآن کی مقدار بڑھائیے * روزانہ صدقہ کرنا شروع کیجیے بے شک آپ کوئی چھوٹی سی رقم کیوں نہ صدقہ کریں ۔۔۔اللہ نے نیت دیکھنی ہے مقدار نہیں....!!!
❤️ 1

Comments