نداء الاحرار
February 20, 2025 at 01:33 PM
اس وقت شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بکواس کرنے والوں کی تعداد ہزاروں سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ کچھ لوگ غلط فہمی کی بنا پر اور کچھ ذاتیات کی بنیاد پر عزت حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ میں اپنی ذمہ داری کی ادائیگی سے تو کوتاہی کر ہی رہے ہیں بالکل وہ محافظوں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں، غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں، کام کا ارادہ اور جذبہ رکھنے والوں کو تحفظات میں مبتلا کر رہے ہیں
اللہ تعالیٰ تحفظ ناموس رسالت والوں کو اخلاص و استقامت پر قائم رکھیں،،،، فتنے میں مبتلا ہونے سے بچائیں،،،
اللہ تعالیٰ دکھائیں گے کہ حق کو غلبہ مل گیا ہے اگرچہ اہل حق کو زور زیادہ لگانا پڑا، جان زیادہ کھپانی پڑی، چار اطراف لڑنا پڑا،،،
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے اہل شام کی فتح تک یہی اعلان گونج رہا ہے
وانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین
کم من فئۃ قلیلۃ غلبت فئۃ کثیرۃ
بس کام والے مومن رہیں، مخلص رہیں، اللہ والوں سے دعائیں لیتے ہیں اور شرح صدر کے لیے کام پہنچاتے رہیں
ہم نے ختم نبوت کا کام شروع کیا تو بڑے بڑے حضرات کی طرف سے تحفظات ملے لیکن حضرت شیخ مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا فرمان تھا کام میں رہوں، کام ہی جواب ہے اور کام ہی شرح صدر کا سبب ہے اور فرماتے ہر ایک کا شرح صدر ہو جائے یہ مقام تو نبوت کو حاصل نہ ہوا۔
علوی عفی عنہ
─────•🌿🌻
https://whatsapp.com/channel/0029VajWxa9JUM2TrZYiWc34
╭┈┈ ❁ ┈┈╮
𝓐𝓵𝓺𝓪𝓼𝓼𝓪𝓶𝓲𝓪
ೃ⁀➷
𝖗𝖊𝖆𝖈𝖙 𝖘𝖍𝖆𝖗𝖊 𝖋𝖔𝖑𝖑𝖔𝖜 𝖘𝖆𝖛𝖊