
NNNEWS22
February 3, 2025 at 05:41 PM
*`دوستوں: زندہ دلی کا ثبوت دیا کیجئے`*👏
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *03 فروری 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🔴 (1) پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط
🔴 (2) سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر دے گا
🔴 (3) عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر پالیسیوں میں تبدیلی کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر
🔴 (4) اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو بار کے این آر او زدہ ہیں، عمران خان کا آرمی چیف کو خط
🔴 (5) مقتدر قوتوں کیلئے آئین و قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، مولانا فضل الرحمٰن
🔴 (6) 8 فروری کا احتجاج رکوانے کیلئے حکومت کے پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف
🔴 (7) عمران خان کا حکم میرا فیصلہ ہوگا، جب وہ چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
🔴 (8) پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
🔴 (9) ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی جو اچھا اقدام ہے، مزید صوبوں سے بھی ججز آنے چاہئیں: چیف جسٹس
🔴 (10) ہڑتال مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے آنے والے تینوں ججز نے کیسز سننے شروع کر دیے
🔴 (11) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن اور انتظامی کمیٹی تبدیل، ججز کی سینیارٹی لسٹ بھی جاری
🔴 (12) عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان
🔴 (13) کیا دھماکا کرنے، ملک دشمن کے ساتھ ساز باز کرنے والے اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں؟ جسٹس حسن رضوی
🔴 (14) 21 ویں ترمیم ختم ہونے کے بعد کورٹ ماشل کیسے ہوگیا؟ کیا احتجاج کرنا جرم ہے؟ جسٹس ہلالی
🔴 (15) پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد، اراکین پارلیمنٹ کی متنازع ترقیاتی اسکیمیں بحال
🔴 (16) جی ڈی اے کا 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
🔴 (17) 45 کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس بحال نہ ہوئے تو کام بند کردیں گے، کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن
🔴 (18) اسلام آباد: ڈاکوؤں نے 20 لاکھ کیش چھین لیا، پنڈی سے 60 تولہ سونا چوری
🔴 (19) سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی
🔴 (20) ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دُلہا دُلہن جاں بحق
🔴 (21) پاکستانی فورسز کا آپریشن، ہلاک دہشت گردوں میں افغان نائب گورنر کا بیٹا بھی شامل ہونے کا انکشاف
🔴 (22) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج ناصر جاوید کا تبادلہ
🔴 (23) گورنر کے پی کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ
🔴 (24) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
🔴 (25) سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے ’مکہ اور مدینہ‘ کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی
🔴 (26) آپ میری طاقت اور عزت ہیں، نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو
🔴 (27) وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی
🔴 (28) مظفر گڑھ: خاتون نے بھائیوں پر ہزاروں روپے مالیت کا گوبر چوری کرنے کا مقدمہ درج کرادیا
🔴 (29) نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو ہیموگلوبن کی کمی کا سامنا، اسپتال میں زیر علاج
🔴 (30) خیبر: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، پولیو مہم روک دی گئی
🔴 (31) رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر، رمضان میں دن نسبتاً گرم اور رات میں موسم بہتر رہے گا، محکمہ موسمیات
🔴 (32) سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس بل منظور، جنوری 2025 سے نافذ العمل
🔴 (33) آئی ایم ایف کو غلط راستہ دکھایا گیا، وفاق نے ہمیں بند گلی میں لاکر کھڑا کر دیا ہے: وزیر اعلیٰ سندھ
🔴 (34) بلوچستان اسمبلی میں بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا بل منظور
🔴 (35) مفتی قوی بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کیلئے میدان میں آگئے
*Whatsapp Channel Link 👇*
https://whatsapp.com/channel/0029Va88KDtCcW4tBmZUrx2S
🔴 (36) کراچی؛ جہیز کا سامان لیکر فرار ہونیوالے رکشا ڈرائیور کا بھائی گرفتار، کچھ سامان بھی برآمد
🔴 (37) کراچی: نادرا نے ڈسٹرکٹ ملیر کے شہریوں کی سہولت کیلئے نیا نادرا مرکز قائم کردیا
🔴 (38) سراغ رساں کتوں نے گارڈن سے لاپتا دو بچوں کی نشاندہی کردی، لیاری ندی و اطراف میں کھدائی شروع
🔴 (39) حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز کی فروخت میں بڑا اضافہ
🔴 (40) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فیصلہ محفوظ
🔴 (41) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں پونے 2 ارب ڈالر کا اضافہ
🔴 (42) پنجاب میں شیروں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے نس بندی کرنے کا فیصلہ
🔴 (43) لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا
🔴 (44) مہنگائی میں اضافے کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، ادارہ شماریات
🔴 (45) ایس ایچ او کا پتنگ بازوں کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان، اس کا گھرمیں گرا دوں گا، ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ سب انسپکٹر اشفاق وڑائچ
🔴 (46) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا
🔴 (47) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
🔴 (48) شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*