NNNEWS22
NNNEWS22
February 4, 2025 at 08:17 PM
*آج کی یادگار اور شاندار پوسٹ* *پوسٹ اچھی لگے تو اصلاح کی نیت سے آگے شیئر ضرور کیجئے گا* *ایک ساس ڈاکٹر کے پاس گئی اور اس نے ڈاکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کوئی ایسی دوا دیں۔۔۔* *کہ اس مرتبہ میری بہو کا بیٹا ہی ہو،* *دو بیٹیاں پہلے ہیں، اب تو بیٹا ہی ہونا چاہیے۔* *ڈاکٹر نے جواب دیا،* *میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔* *‏ساس نے کہا کہ پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟* *ڈاکٹر نے کہا کہ آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی، میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے دوائی کا نام نہیں آتا۔ میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔* *اس موقع پر لڑکی کا سسر بولا کہ وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو۔۔۔* *‏ڈاکٹر نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا، اس طرح کے دعوے جعلی پیر، فقیر، حکیم، وغیرہ کرتے ہیں، سب فراڈ ہے یہ۔* *اب لڑکی کے شوہر نے کہا کہ اس کا مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟* *ڈاکٹر نے کہا کہ یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟* *‏آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے نا؟ تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی کر دیں گی، بیٹا کیوں ضروری ہے؟* *ویسے آپ بھی عام انسان ہیں۔ آپ کی نسل میں ایسی کیا بات ہے جو بیٹے کے ذریعے ہی لازمی چلنی چاہیے؟* *سسر نے کہا کہ میں سمجھا نہیں؟* *‏ڈاکٹر نے کہا کہ ساہیوال کی گائیوں کی ایک مخصوص نسل ہے جو دودھ زیادہ دیتی ہے۔ بالفرض اس نسل کی ایک گائے بچ جاتی ہے تو پریشان ہونا چاہیے کہ اس سے آگے نسل نہ چلی تو زیادہ دودھ دینے والی گائیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 🐮* *طوطوں کی ایک مخصوص قسم باتیں کرتی ہے۔۔۔* *‏بالفرض اس نسل کی ایک طوطی بچ جاتی ہے تو فکر ہونی چاہیے کہ اگر یہ بھی مر گئی تو اس نسل کا خاتمہ ہو جائے گا۔🦜* *آپ لوگ عام انسان ہیں باقی چھ سات ارب کی طرح آخر آپ لوگوں میں ایسی کون سی خاص بات ہے؟* *یہ بات سن کر سسر نے کہا کہ ڈاکٹرصاحب کوئی نام لینے والا بھی تو ہونا چاہیے۔* *‏ڈاکٹر نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے پَردادے کا کیا نام ہے؟ اس موقع پر سسر بس اتناکہہ سکا کہ وہ، میں، ہممممم، ہوں وہ۔۔۔۔* *ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کو نام نہیں آتا، آپ کے پردادا کو بھی یہ ٹینشن ہو گی کہ میرا نا *`دوستوں: زندہ دلی کا ثبوت دیا کیجئے`*👏 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *03 فروری 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط 🔴 (2) سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر دے گا 🔴 (3) عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر پالیسیوں میں تبدیلی کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر 🔴 (4) اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو بار کے این آر او زدہ ہیں، عمران خان کا آرمی چیف کو خط 🔴 (5) مقتدر قوتوں کیلئے آئین و قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، مولانا فضل الرحمٰن 🔴 (6) 8 فروری کا احتجاج رکوانے کیلئے حکومت کے پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف 🔴 (7) عمران خان کا حکم میرا فیصلہ ہوگا، جب وہ چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 🔴 (8) پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا 🔴 (9) ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی جو اچھا اقدام ہے، مزید صوبوں سے بھی ججز آنے چاہئیں: چیف جسٹس 🔴 (10) ہڑتال مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے آنے والے تینوں ججز نے کیسز سننے شروع کر دیے 🔴 (11) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن اور انتظامی کمیٹی تبدیل، ججز کی سینیارٹی لسٹ بھی جاری 🔴 (12) عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان 🔴 (13) کیا دھماکا کرنے، ملک دشمن کے ساتھ ساز باز کرنے والے اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں؟ جسٹس حسن رضوی 🔴 (14) 21 ویں ترمیم ختم ہونے کے بعد کورٹ ماشل کیسے ہوگیا؟ کیا احتجاج کرنا جرم ہے؟ جسٹس ہلالی 🔴 (15) پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد، اراکین پارلیمنٹ کی متنازع ترقیاتی اسکیمیں بحال 🔴 (16) جی ڈی اے کا 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان 🔴 (17) 45 کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس بحال نہ ہوئے تو کام بند کردیں گے، کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن 🔴 (18) اسلام آباد: ڈاکوؤں نے 20 لاکھ کیش چھین لیا، پنڈی سے 60 تولہ سونا چوری 🔴 (19) سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی 🔴 (20) ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دُلہا دُلہن جاں بحق 🔴 (21) پاکستانی فورسز کا آپریشن، ہلاک دہشت گردوں میں افغان نائب گورنر کا بیٹا بھی شامل ہونے کا انکشاف 🔴 (22) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج ناصر جاوید کا تبادلہ 🔴 (23) گورنر کے پی کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ 🔴 (24) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس 🔴 (25) سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے ’مکہ اور مدینہ‘ کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی 🔴 (26) آپ میری طاقت اور عزت ہیں، نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو 🔴 (27) وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی 🔴 (28) مظفر گڑھ: خاتون نے بھائیوں پر ہزاروں روپے مالیت کا گوبر چوری کرنے کا مقدمہ درج کرادیا 🔴 (29) نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو ہیموگلوبن کی کمی کا سامنا، اسپتال میں زیر علاج 🔴 (30) خیبر: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، پولیو مہم روک دی گئی 🔴 (31) رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر، رمضان میں دن نسبتاً گرم اور رات میں موسم بہتر رہے گا، محکمہ موسمیات 🔴 (32) سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس بل منظور، جنوری 2025 سے نافذ العمل 🔴 (33) آئی ایم ایف کو غلط راستہ دکھایا گیا، وفاق نے ہمیں بند گلی میں لاکر کھڑا کر دیا ہے: وزیر اعلیٰ سندھ 🔴 (34) بلوچستان اسمبلی میں بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا بل منظور 🔴 (35) مفتی قوی بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کیلئے میدان میں آگیأ 🔴 (36) کراچی؛ جہیز کا سامان لیکر فرار ہونیوالے رکشا ڈرائیور کا بھائی گرفتار، کچھ سامان بھی برآمد 🔴 (37) کراچی: نادرا نے ڈسٹرکٹ ملیر کے شہریوں کی سہولت کیلئے نیا نادرا مرکز قائم کردیا 🔴 (38) سراغ رساں کتوں نے گارڈن سے لاپتا دو بچوں کی نشاندہی کردی، لیاری ندی و اطراف میں کھدائی شروع 🔴 (39) حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز کی فروخت میں بڑا اضافہ 🔴 (40) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فیصلہ محفوظ 🔴 (41) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں پونے 2 ارب ڈالر کا اضافہ 🔴 (42) پنجاب میں شیروں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے نس بندی کرنے کا فیصلہ 🔴 (43) لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 🔴 (44) مہنگائی میں اضافے کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، ادارہ شماریات 🔴 (45) ایس ایچ او کا پتنگ بازوں کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان، اس کا گھرمیں گرا دوں گا، ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ سب انسپکٹر اشفاق وڑائچ 🔴 (46) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا 🔴 (47) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی 🔴 (48) شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے* https://whatsapp.com/channel/0029Va88KDtCcW4tBmZUrx2S

Comments