NNNEWS22
NNNEWS22
February 5, 2025 at 03:22 AM
اسماعیلی کمیونیٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان اٹھاسی سال کی عمر میں پرتگال میں اتوار کو علی الصبح انتقال کر گئے۔ ہاورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ پرنس کریم آغا خان کو ترقی پذیر ملکوں میں لوگوں کے لیے گھر، اسپتال اور اسکولز بنانے اور فلاحی کاموں کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ بیس سال کی عمر میں دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں آباد اسماعیلی کمیونیٹی کے روحانی پیشوا بن گئے تھے۔ آغا خان فاونڈیشن اور اسماعیلی کمیونیٹی کی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہائینیس پرنس کریم الحسینی جو اسماعیلیوں کے اننچاسویں امام تھے، اپنے خاندان والوں کے ساتھ تھے جب ان کا انتقال ہوا۔ آغا خان کو ہائی نیس کا خطاب ملکہ برطانیہ کوئین الزبتھ نے 1957 میں دیا تھا۔ *@NNNEWS22*

Comments