NNNEWS22
NNNEWS22
February 5, 2025 at 07:00 PM
*حیدرآباد میں سیکورٹی گارڈز* کی تنخواہ 38280 روپیہ ماہانہ 8 گھنٹے 26 دن کی ہے، 12 گھنٹے کی 76560 روپے ہے اوور ٹائم ڈبل ہوتا ہے یعنی اگر اوور ٹائم 4 گھنٹے کریں گے تو اجرت 8 گھنٹے کی ملنی ہوگی یعنی سیکورٹی گارڈز کو 15سے 20 ہزار تنخواہیں دیتے ہیں اور 12 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد کے بیٹ انسپکٹرز ان سیکورٹی گارڈز کمپنی والوں سے توڑ جوڑ کرتے ہیں اور سیکورٹی گارڈز کو حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے بجائے ان کا سودا کرتے ہیں اور وہ سیکورٹی گارڈز اپنی تنخواہیں 15 سے 20 ہزار وصول کرتے ہیں جبکہ مہنگائی کے اس دور میں سیکورٹی گارڈز کس طرح گزار کرتے ہیں بلخصوص بینکنگ سیکٹرز حیدرآباد میں سکیورٹی گارڈز کی ملنی والی تنخواہوں پر اسکروٹنی کریں سب کچھ سچ سامنے آ جائے گا جبکہ سیکورٹی گارڈز کمپنیاں بینکنگ سے مکمل پیسے فی سیکورٹی گارڈز کی تنخواہیں حکومت سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیتی ہے اور سیکورٹی گارڈز کمپنی ان کی تنخواہوں پر ڈاکا ڈالتے ہیں محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی وزیر ، سیکریٹری لیبر اور ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد سندھ فوری نوٹس لیکر سیکورٹی گارڈز کی تنخواہیں حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عملدرآمد اور دلوانے میں بھرپور اپنا رول ادا کریں *@NNNEWS22*

Comments