
NNNEWS22
February 27, 2025 at 10:22 PM
سپونج کو صرف دو طریقوں سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ آپ شام کے بعد ان کو ڈش واٹر میں رکھ سکتے ہیں یا پھر آپ ایک منٹ کے لیے انھیں مائیکروویو میں رکھ سکتے ہیں جب تک کہ اس میں سے آپ کو سٹیم نکلتی نظر نہ آئے۔
تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ سادہ طریقے سے بلیچ سے برتن دھونے کے بجائے اس طریقے سے ڈش واٹر اور مائیکرو ویو میں برتنوں کی صفائی سے بیکٹیریا کی بڑی حد دھلائی ہو جاتی ہے۔
مگر ایگرٹ کے مطالعے سے یہ پتا چلتا ہے کہ وقت کے ساتھ برتنوں کی دھلائی کم مؤثر رہ جاتی ہے کیونکہ اس سے ان پر زیادہ مزاحمت کرنے والے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ سپونچ کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر اس سے صفائی کی جائے تو پھر اس سے زیادہ جراثیم مر جاتے ہیں۔ اگرچہ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ کچھ جراثیم بچ جائیں خاص طور پر وہ جو حفاظتی تہہ بنا لیتے ہیں۔
اس طریقے سے برتن دھونے سے سلمونیلا نامی جراثیم کی مؤثر صفائی ہو سکتی ہے۔
اور گُر یہ ہے کہ سپونچ کو ’سنک‘ میں نہ رکھا جائے تاکہ یہ استعمال کے لیے پھر سے خشک ہو سکے اور ٹھیک سے کھانوں کے بچے ہوئے ذرات کی صفائی کر سکے۔
کچھ لوگ صفائی کے لیے اس سے بھی بالکل مختلف طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ ایگرٹ کا کہنا کہ ’میں کچن والے سپونچ سے کبھی صفائی نہیں پسند کروں گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’مجھے اس کی کوئی تُک سمجھ نہیں آتی کہ اس طرح کی کسی چیز کو کچن جیسی جگہ پر استعمال کیا جائے۔‘
اُن کی تجویز کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک برش بہت کارآمد ہے کیونکہ اس پر کم بیکٹیریا ہوتے ہیں اور یہ آسانی سے خشک بھی ہو جاتا ہے اور اس سے برتنوں کی صفائی بھی آسان ہوتی ہے۔‘