🌴ألعلم📖(Al-Elim)🌴
🌴ألعلم📖(Al-Elim)🌴
February 19, 2025 at 08:16 AM
*`دعوتِ نظارہ – ایک ضروری اصلاح`* آج کل ہمارے معاشرے میں یہ عام ہوتا جا رہا ہے کہ ہماری *بہن بیٹیاں `حجاب`* اور نقاب کے ساتھ بازاروں اور دیگر مقامات پر نظر آتی ہیں، مگر ان *نقابوں پر مختلف `جملے اور الفاظ`* درج ہوتے ہیں، جیسے *`ماشاءاللہ، شہزادی`* وغیرہ۔ خاص طور پر ماشاءاللہ لکھا ہوا نقاب بہت زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اس معاملے پر غور کریں تو ایک سوال پیدا ہوتا ہے: کیا یہ طرزِ عمل صحیح ہے؟ اس کا جواب نہایت سادہ اور واضح ہے: *`ہرگز نہیں۔`* *نقاب* کا مقصد تو یہی ہے کہ عورت اپنے آپ کو *غیر محرم نگاہوں سے چھپائے،* لیکن جب نقاب پر نمایاں طور پر ایسے الفاظ لکھے جائیں جو *توجہ کھینچنے کا باعث ہوں،* تو یہ *حجاب کے اصل مقصد کے خلاف ہے۔* یہ دیکھنے والوں کو غیر ارادی طور پر متوجہ کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے، جو کہ *`شرعی پردے کی روح کے منافی ہے۔`* ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی بہنوں، بیٹیوں، اور اہلِ خانہ کو اس بات کی نصیحت کریں کہ نقاب سادگی اور شرم و حیا کا مظہر ہونا چاہیے، نہ کہ زینت اور نمائش کا ذریعہ۔ یاد رکھیں، علم حاصل کرنا اہم ہے، لیکن اس سے بڑھ کر ضروری یہ ہے کہ ہم اپنے علم پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی نیکی کی طرف بلائیں۔ لہٰذا، آج یہ تحریر پڑھنے کے بعد اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیے: کیا ہم نے اپنی بہن، بیٹی یا گھر کی خواتین کو اس بارے میں سمجھایا ہے؟ اگر نہیں، تو آج ہی اس اصلاحی پیغام کو اپنائیں، اور اپنی بہنوں، بیٹیوں کو تلقین کریں کہ وہ سادہ، باوقار اور غیرنمایشی نقاب کا اہتمام کریں۔ اللہ ہم سب کو صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ *✍🏻 منقول*
👍 ❤️ 3

Comments