🌴ألعلم📖(Al-Elim)🌴
February 20, 2025 at 02:19 AM
*`بیٹی قیمتی یا زمین ؟`*
*سارے بیٹے آس پاس بیٹھ گئے ۔ ۔ ۔*
بوڑھے باپ نے تلاوت ختم کی ، قرآن کو بند کر دیا ، آنکھوں سے لگایا ، چوما اور احترام سے سرہانے رکھ دیا ۔ ۔ ۔
ایک نظر سب پر ڈالی اور کہنے لگا ۔ ۔ ۔ "*میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں*، اس سے پہلے کہ آنکھیں بند ہو جائیں- *اپنی جائیداد تم میں تقسیم کر کے جاونگا ۔ ۔ ۔*
سب کو اچھا خاصہ حصہ ملے گا ۔ ۔ ۔ مگر یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ *تم اپنی بہنوں کو مجبور کرو کہ وہ اپنے حق سے دست بردار ہو جائیں* ۔ ۔ ۔ ورنہ ۔ ۔ ۔ " ۔ ۔ ۔
"ورنہ کیا ہو گا ابا جان؟" سب سے چھوٹا پوچھ بیٹھا ۔ ۔ ۔ بوڑھے باپ کے چہرے پر کئی تلخ لہریں آئیں اور گزر گئیں ، خشک ہونٹوں پر زبان پھیر کر بولا
*`"ورنہ تمہارے باپ کی زمین غیروں میں چلی جائے گی ۔ ۔ ۔ "`*
چھوٹا ذرا خودسر سا تھا ۔ ۔ پوچھنے لگا "*`ابا جان!` بیٹی کو جائیداد سے حق دینے کا حکم تو خدا کا ہے ، کیا خدا کو یہ علم نہ تھا کہ بیٹی کو حصہ دینے سے زمین غیروں میں چلی جائے گی ؟؟؟؟ ۔ ۔ ۔*
کمرے میں خاموشی چھا گئی ۔ ۔ ۔ کسی کے کچھ بولنے سے پہلے وہ پھر بول اٹھا "بیٹی کو زمین دیتے ہوئے آپ کو لگا کہ زمین غیروں میں چلی جائے گی مگر *داماد کو بیٹی دیتے ہوئے آپ نے کیوں نہ سوچا کہ*
*`۔ ۔ ۔ بیٹی غیروں میں چلی جائے گی ۔ ۔ ۔؟؟`*
❤️
👌
3