
🌴ألعلم📖(Al-Elim)🌴
February 21, 2025 at 01:37 AM
اگر ایک تنہا کمرے میں *ایک مرد اور ایک عورت* کو بند کیا جائے اور ان کو صرف اتنابتا دیا جائے کہ یہاں *کیمرہ* لگا ہے جو آپ کے حرکات کو ریکارڈ کر رہا ہے اور بوقت ضرورت یہ پبلک بھی ہوسکتا ہے،تو کوئی بھی *صاحب عقل،عزت دار اور خاندانی انسان* اس خوف کے مارے غلط حرکت نہیں کرسکتا کہ کہیں لوگوں کے سامنے رسوا نہ ہوجاوں۔
کیوں؟
اس لئے کہ ہمیں اس چھوٹے سے مشین پر یقین ہے،اور اس کے مالک سے ڈر ہے اور دنیا میں اپنے جاننے والوں کے درمیان رسوائی کا خوف ہے۔
جبکہ! *یہی تنبیہ ہمیں مالک کائنات نے سچ اور حق کتاب میں فرمائی ہے کہ آپ کا لمحہ لمحہ ریکارڈ ہورہا ہے،خلوت میں ہو یا جلوت میں،ریکارڈنگ آلات کسی بھی فنی خرابی سے سو فیصد محفوظ ہے، یہ ریکارڈڈ ڈیٹا تمام مخلوق، اپنے اور پرائے سب کے موجودگی میں کھول دیا جائے گا۔*
کیا ہمیں یقین نہیں؟
اللہ ہمیں روز محشر کے رسوائی سے بچائے۔😢
👍
😢
2