Shabab Al Quds
Shabab Al Quds
January 31, 2025 at 02:54 PM
آج جب میں اسپتال جا رہی تھی اسی دوران شہداء کے جنازے اٹھائے جا رہے تھے۔ چھوٹے بچے ہمارے آگے دوڑتے ہوئے قافلے کے ساتھ شامل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جلوس کے آگے ایک قــ..ـسام بریگیڈ کی گاڑی چل رہی تھی، جس پر سبز پرچم لہرا رہے تھے۔ بچے اس گاڑی اور مجاہدین کو قریب سے دیکھنے سے قاصر تھے، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: "آؤ! جلدی سے چھت پر چڑھیں، وہاں سے ہمیں قسام اور گاڑی واضح نظر آئے گی!" انہیں نہ سڑک پر بھگدڑ کی پرواہ تھی، نہ تنگ راستوں میں دوڑتی گاڑیوں کا خوف، نہ ہی آس پاس کھڑے لوگوں کی موجودگی کا احساس... ان کا ایک ہی مقصد تھا—قسام کو دیکھنا! یہی ہے وہ نسل جو ہر مزاحمتی نشان سے عشق کرتی ہے، یہی ہیں وہ بچے جو کل کے مجاہد بنیں گے! اے ناپاک دشمن! سن لو، انقلاب کبھی مٹایا نہیں جا سکتا! سمیہ علی ــــ غزہ
❤️ 😢 👍 ♥️ 🤲 37

Comments