The  Islamic Balochistan Post
The Islamic Balochistan Post
February 18, 2025 at 11:58 PM
ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ  حذیفہ بن یمان ؓ کے پاس سے ایک آدمی گزرا، ان سے کہا گیا کہ یہ شخص حکام کے پاس لوگوں کی باتیں پہنچاتا ہے، تو حذیفہ ؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ  ﷺ  کو فرماتے سنا ہے:  چغل خور جنت میں نہیں داخل ہوگا   ١ ؎۔ سفیان کہتے ہیں: «قتات»، «نمام» چغل خور  کو کہتے ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔   تخریج دارالدعوہ:  صحیح البخاری/الأدب ٥٠ (٦٠٥٦)، صحیح مسلم/الإیمان ٤٥ (١٥٠)، سنن ابی داود/ الأدب ٣٨ (٤٨٧١) (تحفة الأشراف: ٣٣٨٦)، و مسند احمد (٥/٣٨٢، ٣٨٩، ٣٩٧، ٤٠٣، ٤٠٤) (صحیح  )   وضاحت:  ١ ؎: حاکموں اور حکومتی عہدہ داروں کے پاس اہل ایمان اور صالح لوگوں کی چغلی کرنے والوں، ان کی رپورٹیں بنا بنا کر پیش کرنے والوں اور جھوٹ سچ ملا کر اپنے مفادات حاصل کرنے والوں کو اللہ کے عذاب اور اس کی سزا کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیئے، دنیاوی مفادات چار دن کی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ اخروی حیات کا آخری کوئی سرا نہیں۔   قال الشيخ الألباني:  صحيح، الصحيحة (1034)، غاية المرام (433)   صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2026

Comments