The Islamic Balochistan Post
February 21, 2025 at 07:34 AM
بلوچستان میں حالیہ جبری گمشدگیوں اور ٹارگٹ کلنگ کی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔ بلوچ وائس فار جسٹس
بلوچ وائس فار جسٹس نے حالیہ دنوں میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں تیزی کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ کیچ کے علاقے میں بلوچ نوجوانوں، خصوصاً پڑھے لکھے افراد اور اسکالرز کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ایک منظم ریاستی منصوبہ ہے جس کا مقصد بلوچوں کے اجتماعی شعور کو ختم کرنا اور ان کی فکری قوت کو دبانا ہے۔ بلوچ قوم کے فکری دماغوں کو نشانہ بنانے کی یہ سازش ریاستی سطح پر جاری ہے، جس کا مقصد بلوچوں کی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرنا ہے۔
گزشتہ دنوں تمپ میں معراج بلوچ کو قتل کیا گیا، اور آج شاعر کریم بلوچ کو بھی قتل کر دیا گیا، یہ دونوں واقعات بلوچوں کے خلاف نسل کشی کی جاری ریاستی پالیسیوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد بلوچ قوم کو سیاسی، ثقافتی اور فکری طور پر مفلوج کرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ، پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں اُمیت بلوچ ولد بدل بلوچ، علی جان بلوچ ولد لال جان بلوچ، ناصر بلوچ ولد گل محمد بلوچ (جو پہلے بھی جبری گمشدگی کا شکار ہو چکے ہیں اور یہ ان کی تیسری گمشدگی ہے) اور شاہ جی ولد جلال بلوچ کو جبری طور پر اغوا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 20 فروری 2025 کو ندیم بلوچ ولد محمد امین جو مشکے، ضلع آواران کا رہائشی اور ایک طالب علم تھا کو کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری سے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جبری طور پر اغوا کر لیا۔ اسی دن اصغر قمبرانی کو کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے اغوا کیا گیا، 19 فروری 2025 کو ظہور احمد سمالانی کو ضلع مستونگ کے علاقے سنجدی کانک سے سکیورٹی فورسز نے جبری طور پر اغوا کیا۔
بلوچ وائس فار جسٹس ان تمام جبری گمشدگیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بلوچوں کے خلاف ریاستی جبر کا نوٹس لے۔یہ جبری گمشدگیاں بلوچوں کے خلاف پاکستانی ریاست کے جابرانہ اقدامات کا حصہ ہیں جن کا مقصد بلوچوں کی آواز کو دبانا اور ان کے حقوق کو سلب کرنا ہے۔ بلوچ وائس فار جسٹس کا ماننا ہے کہ ان مظالم کا فوری خاتمہ ضروری ہے تاکہ بلوچ عوام کو انصاف مل سکے اور ان کی آزادی، حقوق اور انصاف کی جدوجہد جاری رہ سکے.
😢
1