
🕋مہدویت (ع) امید بشریت🕋
February 1, 2025 at 05:38 PM
*شب ولادت باسعادت سید الشہداء، امام حسین ابنِ علی مبارک ہو* 🎉🎊
🌴🕋🌴
*مختصر تعارف سیدالشہداء امام حسین ابنِ علی علیہ السلام*
*نام* : حسین ابنِ علی
*کنیت* : ابو عبداللہ
*القاب* : زکی، سیدالشہداء
*تاریخ ولادت* : 3 شعبان المعظم، سنہ 4 ہجری
*جائے ولادت* : مدینہ
*والد ماجد* : امیرالمومنین امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام
*والدہ ماجدہ* : حضرت بیبی فاطمہ س
*منصب* : شیعوں کے تیسرے امام
*مدتِ امامت* : تقریباً 10 سال (۵۰ ہجری کے آغاز سے ۶۱ ہجری تک)
*شہادت* : ۱۰ محرم الحرام
*وجہ شہادت* : واقعہ عاشورہ
*مدفن* : کربلا معلی، عراق
*عمر* : ۵۷ سسا
*امام کی اخلاقی خصوصیات:*
آپ مسکینوں کے ساتھ بیٹھتے، ان کی دعوت کو قبول کرتے ان کے ساتھ کھانا کھایا کرت، انہیں اپنے گھر دعوت پر بلاتے اور گھر پر جو ہوتا اس سے دریغ نہیں کرتے تھے۔¹
ایک دن کسی فقیر نے آپ سے مدد مانگی جبکہ امام نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے نماز کو مختصر کر دیا اور جو کچھ آپ کے پاس تھا اسے دے دیا۔²
آپ غلاموں اور کنیزوں کو اچھے کردار کی وجہ سے آزاد کرتے تھے۔
ایک دن کسی کنیز نے آپ کو پھول دیئے تو آپ نے اسے آزاد کیا، کسی نے کہا ایک پھول کی وجہ سے اسے آزاد کیا؟ تو آپ نے سورہ النساء کی آیت 86
«و اذا حیّیتم بتحیّة فحیّوا بأحسن منها أو ردّوها»
کی تلاوت کرتے ہوئے فرمایا:
"اللہ تعالی نے ہمیں اس طرح کا ادب سکھایا ہے۔"³
امام حسینؑ بہت سخی تھے اور سخاوت سے پہچانے جاتے تھے۔⁴
جب اللہ کی راہ میں کچھ عطا کرتے تھے تو اس میں بھی اپنے بھائی کے احترام کی خاطر ان سے کچھ کم دیتے تھے۔ (5)
تاریخ میں نقل ہوا ہے کہ آپ نے 25 مرتبہ پیدل حج کیا ہے۔ (6)
ایک شخص نے امام ع سے عرض کیا:
فرزند رسول ﷺ میں آپکا شیعہ ہوں
امام نے فرمایا:
"ہمارے شیعہ وہ ہیں جن کے دل ہر قسم سے مکر و فریب اور خیانت و کینہ سے پاک ہیں"۔ (7)۔
📚 *حوالہ جات* :
1) الطبقات الکبری، ج10، ص411
2) تاریخ مدینۃ دمشق، ج14، ص185
3) كشف الغمۃ، ج1، ص575
4) دانشنامہ امام حسین، ج2، ص114-118
5) الخصال، ج1، ص135
6) الاستیعاب، ج1، ص397
7) بحارالانوار: ج 68
*_••❃🕋مہدویت (ع) امید بشریت 🕋❃••_*
*Give Your Support... Like ,Comment ,Share and Subscribe Our YouTube Channel...*
🥏Whatsapp Channel:
https://whatsapp.com/channel/0029VaFJ6ZL6buMAYTDKsy3i
🥏Whatsapp Group:
https://chat.whatsapp.com/GWrFACcZb7K8CykEEW5OcM
🪀https://wa.me/989029666458
🪀https://wa.me/923351870350
🎥YouTube Channel:
https://youtube.com/@LabaikYaHussainas110?si=meN6skKtJ5GsmUHy
📸InstaGram
https://instagram.com/mahdaviat_a.s_umeed_bashariat?utm_medium=copy_link
👤FaceBook Page:
https://www.facebook.com/labaik_ya_hussain_as110-109340260876578/
👤FaceBook Group:
https://www.facebook.com/groups/676280262509910/?ref=share
🖥️http://mahdaviatumeedybashariat.blogfa.com