Off
February 19, 2025 at 07:07 PM
*اسرائیلی جیلوں میں قید غزہ کے 64 فلسطینیوں کی فہرست جاری*
رام اللہ: ہیئۃ شؤون الأسرى والمحررین اور نادي الأسير الفلسطيني نے اسرائیلی جیلوں اور حراستی مراکز میں قید 64 فلسطینی اسیران کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کی موجودہ حراستی مقامات کی تفصیلات موصول ہو چکی ہیں، تاہم کچھ قیدیوں کے بارے میں اسرائیلی حکام نے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان افراد کے بارے میں مزید تحقیقات ایک ماہ بعد کی جائیں گی۔
ہیئت کے مطابق، اسرائیل نے فروری کے آغاز میں تسلیم کیا تھا کہ 1802 فلسطینی اسیران کو "غیر قانونی جنگجو" قرار دے کر قید رکھا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تاہم، حقیقت میں حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے، اور سینکڑوں فلسطینی ابھی بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔
بیان میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل غزہ کے اسیران پر بدترین تشدد کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
📌 فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات جاننے کے لیے درج ذیل لنک سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں: