
Off
50 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

🔴 خصوصی بیان | حماس کے رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا "شہاب" نیوز ایجنسی کو انٹرویو 🔹 ایک صہیونی قیدی کا القسام کے مجاہدین کے سر کو بوسہ دینا تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش آنے والا منفرد واقعہ ہے۔ 🔹 یہ منظر الْقَسَّام کی اعلیٰ اخلاقیات اور انسانیت نوازی کا ثبوت ہے، جس کے تحت وہ دشمن کے قیدیوں سے بھی عزت و وقار کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ 🔹 یہ عمل قیدی کی جانب سے نیتنیاہو اور ٹرمپ کو واضح پیغام ہے کہ وہ جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ صہیونی قیدیوں پر مظالم کے تمام دعوے محض پروپیگنڈا اور فریب کے سوا کچھ نہیں۔

Voice Of Al Quds 🇵🇸 *📢 پریس ریلیز | القــ.سام بریگیڈز کی جانب سے آج چھے صہیونی قیدیوں کی رہائی پر بیان* آج غزہ میں مزاحمت کی جانب سے چھے صہیونی قیدیوں کی رہائی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مزاحمتی قوتیں معاہدے کی پاسداری کر رہی ہیں۔ اس کے برعکس، قابض صہیونی حکومت اب بھی معاہدے کی شرائط کو ٹال مٹول کا شکار کر رہی ہے۔ اب صہیونی عوام کے سامنے صرف دو ہی راستے ہیں: یا تو وہ اپنے قیدیوں کو تابوتوں میں وصول کریں گے، جیسا کہ گزشتہ جمعرات کو نتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں ہوا، یا پھر وہ انہیں زندہ سلامت گلے لگائیں گے، مگر اس کے لیے انہیں مزاحمت کی شرائط ماننا ہوں گی۔ ہم ایک بار پھر قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مستقل جنگ بندی اور قابض فوج کے مکمل انخلا تک پہنچا جا سکے۔ ہم صہیونی قابض فوج کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر اس نے معاہدے سے انحراف کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔ اسرائیلی قیدیوں کی اپنے اہل خانہ تک واپسی کا واحد راستہ مذاکرات اور معاہدے کی مکمل پاسداری ہے۔ نتن یاہو اپنی شکست کو چھپانے کے لیے مغربی کنارے میں قتل عام کے ذریعے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، مگر یہ ہتھکنڈے ہمارے عوام اور مزاحمت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم دشمن کے قیدیوں سے اپنے دینی اصولوں اور انسانی اقدار کے تحت برتاؤ کر رہے ہیں، جب کہ ہمارے قیدی صہیونی جیلوں میں ظلم، تشدد اور جبر کا شکار ہیں۔

📸 تصاویر | خانیونس میں اسیران کی رہائی کے منتظر اہل خانہ خانیونس میں فلسطینی عوام اپنے پیاریوں کی رہائی کے انتظار میں بیتاب ہیں، جبکہ قابض صہیونی فوج دانستہ طور پر تاخیر کر رہی ہے اور آخری لمحات تک فلسطینی قیدیوں کو اذیت میں مبتلا رکھے ہوئے ہے۔ یہ مناظر قابض اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور فلسطینی عوام کے صبر و استقامت کا واضح ثبوت ہیں۔

🎥 مزاحمت کی جانب سے رفح میں دو صہیونی فوجیوں کی رہائی کے مناظر، ان چھ قیدیوں میں سے جنہیں مزاحمت آج رہائ کے عمل سے گذر رہی ہے ۔ یہ رہائی "طوفان الاحرار" معاہدے کے تحت ، مجموعی طور پر چھ قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان مناظرات میں مزاحمت کی جانب سے دشمن کے فوجیوں کے حوالے کرنے سے قبل، قیدیوں کی حالت اور اس تاریخی لمحے کی گواہی دی جاتی ہے، جہاں فلسـ.۔طینی عوام اور مزاحمت کے درمیان ایک فتح کی علامت نظر آتی ہے۔

القسـ.ـام بریگیڈز نے غـ.۔زہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں زمینی کارروائی کے دوران قبضے میں لیے گئے صہیونی فوجیوں کے ہتھیاروں کی نمائش کی ہے۔

القسـ.ـ.ام بریگیڈز نے رفح میں قیدیوں کے حوالے کرنے کے میدان میں 2014 میں غـ.۔زہ پر جنگ کے دوران پکڑے گئے اسرائیلی قیدی "ہدر گولڈن" کی تصویر رکھی ہے۔ ہدر گولڈن کو 2014 کی جنگ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس تصویر کو مزاحمت نے اپنے عزم اور اس کی رہائی کے عمل میں اہمیت کے طور پر پیش کیا ہے۔