Off
February 19, 2025 at 07:08 PM
Voice Of Al Quds 🇵🇸
*⭕اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے قیدیوں کی باقیات کل حوالے کی جائیں گی ــ ابو عبیدہ*
غزہ: کتائب القـ.ـ.ـسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ صفقة طوفان الأقصى کے تحت کل، بروز جمعرات 20 فروری 2025 کو بیباس خاندان اور اسرائیلی قیدی عودید لیفشٹز کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔
ابو عبیدہ نے واضح کیا کہ یہ تمام افراد زندہ تھے، لیکن اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر ان کے حراستی مقامات کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ اس المناک حقیقت نے ایک بار پھر اسرائیل کی وحشیانہ پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، جہاں قابض فوج اپنے ہی قیدیوں کی زندگیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اندھا دھند حملے کرتی ہے۔
یہ اقدام اسرائیل کی بے رحمی اور فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے اس کی منافقانہ پالیسیوں کو مزید آشکار کر رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔