
Off
February 19, 2025 at 07:08 PM
Voice Of Al Quds
*⭕ہیگ میں مقدمے کا خوف: دو اسرائیلی فوجی ایمسٹرڈیم سے فرار*
ایمسٹرڈیم: دو اسرائیلی فوجی ایمسٹرڈیم میں ممکنہ گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گئے، جب فلسطین حامی کارکنوں نے ان کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان فوجیوں نے غزہ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد ان کی شناخت آن لائن ظاہر ہو گئی، اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔
یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی فوج کے خلاف قانونی کارروائی کی نئی راہ ہموار کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں جاری جارحیت پر عالمی سطح پر مذمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
😂
1