Off
Off
February 20, 2025 at 11:51 AM
*💡 مصری نوجوان کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی: اپنی ہاتھ سے بنایا گیا رمضان فانوس قافلے کو پیش کردیا* سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مصری نوجوان کو غزہ جانے والے امدادی قافلے کو روک کر اپنے ہاتھ سے بنایا گیا رمضان فانوس پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ جذباتی لمحہ مصر اور غزہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلق کا مظہر ہے، جہاں عام لوگ بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ نوجوان کا کہنا تھا: "یہ فانوس میری طرف سے اہلِ غزہ کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے، تاکہ وہ جان سکیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔" یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت صرف حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومتوں سے زیادہ کھڑی ہے۔ #غزہ #فلسطین #رمضان #مصری_نوجوان #یکجہتی

Comments