Off
Off
February 20, 2025 at 03:58 PM
Voice Of Al Quds 🇵🇸 *اسرائیلی عدالت میں گونجنے والی فلسطینی جرات* یہ جرات اور بہادری صرف فلسطین میں دیکھنے کو ملتی ہے، جب بلال ابو غانم نامی قیدی اسرائیلی عدالت میں پیش ہوا تو اس نے مقدمے کا پورا رخ ہی بدل دیا۔ جب جج نے فرد جرم سنائی: "تم پر تین اسرائیلیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے، جو تم نے شہید بہاء علیان کے ساتھ مل کر کیا۔" تو بلال نے فوراً جواب دیا: "یہ ناممکن ہے! میں نے چاقو سے سات کو قتل کیا، اور بہاء نے پستول سے دس کو مارا!" عدالت میں سناٹا چھا گیا، لیکن بلال نے اپنی بہادری کی انتہا تب کی جب جج نے اسے سزا سننے کے لیے کھڑا ہونے کا حکم دیا۔ بلال نے دوٹوک جواب دیا: "نہ تم اور نہ تمہاری پوری ریاست مجھے تمہارے سامنے کھڑا ہونے پر مجبور کر سکتی ہے!" اس بے باکی کی سزا کے طور پر جج نے اس کی سزا میں مزید 10 سال کا اضافہ کر دیا، جبکہ پہلے ہی اسے تین عمر قید اور 60 سال کی سزا سنائی جا چکی تھی۔ مگر ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود، آج بلال ابو غانم قابضین کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے ہفتے کے دن آزادی کے دروازے پر کھڑا ہوگا، وہ آزادی جسے قابض برداشت نہیں کر سکتے اور جس کا تذکرہ بعض بزدل سننا بھی نہیں چاہتے۔

Comments