
BNC OFFICIAL
February 19, 2025 at 10:46 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں صوبے کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر غور کیا گیا۔
ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے سردار اختر جان مینگل کو ضلع کیچ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عوام کو درپیش مشکلات، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، جبری گمشدگیوں، بے روزگاری اور دیگر سیاسی و سماجی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی کی مؤثر حکمت عملی اور کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کے بنیادی مسائل پر بی این پی کی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی ہمیشہ بلوچ عوام کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی عوام کے سیاسی، معاشی اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہر ممکن کوشش کرے گی کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلائے جائیں
❤️
2