BNC OFFICIAL WhatsApp Channel

BNC OFFICIAL

1.9K subscribers

About BNC OFFICIAL

بول نیوز سیکٹر عوام کی آواز Bold News Center (Private.)Limited

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 6:57:56 AM

سابق چئیرمین سینٹ و رکن صوبائی اسمبلی میر صادق سنجرانی کا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ کی اہلیہ و رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ ماجدہ کی انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس ۔ میر صادق سنجرانی نے اپنے تعزیتی بیان میں رکن اسمبلی ام کلثوم کی والدہ ماجدہ کی انتقال پر تعزیت کی اور اللہ پاک کے حضور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں آعلئ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

😮 1
Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 6:55:55 AM

شہید باز محمّد کاکڑ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کاکڑ کا ایم پی اے کلثوم ناز بلوچ کی والدہ اور نیشنل پارٹی پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے نیاز بلوچ، کلثوم نیاز بلوچ سمیت تمام پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت نصیب کرے۔ آمین۔

Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 9:55:46 AM

جعفر آباد، 25 فروری وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر جعفر آباد پہنچ گئے وزیر اعلٰی بلوچستان کی مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات وزیر اعلٰی بلوچستان نے بگٹی قبائل کا دیرینہ تنازعہ حل کرکے فریقین کو شیر و شکر کردیا امن و استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی قومی یکجہتی بلوچستان کے استحکام کی ضمانت ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی قبائلی تنازعات کے خاتمے کے بغیر بلوچستان میں ترقی کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی قبائلی عمائدین کے تعاون سے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان ہر ضلع میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بلوچستان کے مستقبل کو روشن بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قبائلی عمائدین سے خطاب

Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 8:54:30 AM

خوشحالی اور استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصر اور انکے سہولتکار کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بعض سیاستدانوں کی جانب سے بلوچستان پر دیے گئے انتشار انگیز اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کردیا حالیہ دنوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان کی صورتحال پر تبصرے کئیے جو درست نہیں ترجمان بلوچستان حکومت ایسے بیانات حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہیں ترجمان بلوچستان حکومت ۔ آزادی کے بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت بلوچستان پاکستان ہےاور رہیگا ترجمان بلوچستان حکومت خوشحالی اور استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصر اور انکے سہولتکار کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ترجمان بلوچستان حکومت جو لوگ بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ دراصل بیرونی ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں، ت ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور انکی جماعت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردوں کو دوبارہ مستحکم ہونے کا موقع ملا ترجمان بلوچستان حکومت بلوچستان پر اسلام آباد میں بیٹھ کر تبصرے کرنے کے بجائے زمے دار اپوزیشن لیڈر کے طور پر کوئٹہ تشریف لائیں اور دلیل پر حکومت سے بات کریں ترجمان بلوچستان حکومت یہ توقع ایک زمے دار سیاسی جماعت یا اپوزیشن لیڈر سے کی جاسکتی ہے سوشل میڈیا پر من گھڑت بیانیہ بنانےوالی جماعت اور اسکے اپوزیشن لیڈر سے نہیں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 6:26:16 AM

ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ انتقال کر گئیں، میر اسد اللہ بلوچ کا اظہار تعزیت کویٹہ: (اسٹاف رپورٹر) ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے انتقال پر بی این پی عوامی کے صدر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ میر اسد اللہ بلوچ نے نیاز بلوچ، کلثوم نیاز بلوچ سمیت تمام پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت نصیب کرے۔ آمین۔

😢 1
Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 9:03:52 AM

صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کا اظہار تعزیت صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے اپنے تعزیتی بیان میں نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی ام کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ اور پارٹی رہنما نیاز بلوچ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 1:05:49 PM

گوادر یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی میں فیکلٹی کے لیے نیشنل آؤٹریچ ٹریننگ پروگرام کا کامیاب اختتام اور تقسیمِ اسناد یو جی پی آر، 25 فروری 2025 گوادر یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی میں ایک ماہ پر محیط نیشنل آؤٹریچ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب منگل کے روز بیک وقت گوادر اور تربت میں منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور فیکلٹی کو مؤثر تدریس کے لیے علمی معاونت اور رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ تقریب کی خاص بات ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی شرکت تھی، جو ویڈیو لنک کے ذریعے بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔ دیگر نمایاں شرکاء میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ نور امینہ ملک، گوادر یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرز، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، نیز نیشنل اکیڈمی برائے ہائر ایجوکیشن کے نمائندے محترمہ سعدیہ بخاری اور محترم سہیل منگی شامل تھے۔ اس کے علاوہ، دونوں یونیورسٹیوں کے رجسٹرار، جناب دولت خان اور جناب گنگزار بلوچ، گوادر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات، پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، دونوں اداروں کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے ڈائریکٹرز، ڈاکٹر رابعہ اور ڈاکٹر ریاض احمد، اور تربیتی پروگرام میں شریک فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی، ڈاکٹر مختار احمد نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اور دونوں یونیورسٹیوں کی انتظامیہ، بالخصوص فوکل پرسنز ڈاکٹر محمد ارشاد اور چاکر حیدر، کی کاوشوں کو سراہا اور اس تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی بلوچستان، خصوصاً مکران ریجن میں خدمات کو سراہا، جنہوں نے مشکل حالات میں تربت یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور اب گوادر یونیورسٹی کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران کو نصیحت کی کہ وہ اس تربیت کے دوران حاصل کردہ علم اور مہارتوں کو اپنے کلاس رومز میں عملی طور پر نافذ کریں تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے چیئرمین ایچ ای سی اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گوادر یونیورسٹی کی فیکلٹی کو اس قیمتی موقع سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا، جو ایک نو قائم شدہ یونیورسٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسی طرح، تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے بھی ڈاکٹر مختار احمد اور محترمہ نور امینہ ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی مسلسل حمایت تربت یونیورسٹی اور گوادر یونیورسٹی کے لیے بےحد حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کو دونوں یونیورسٹیوں کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ فیکلٹی سے ملاقات کریں اور ان تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کریں۔ اختتامی تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں، جو ان کی محنت اور کامیاب تربیت کا اعتراف تھا۔ آخر میں، گوادر یونیورسٹی کے رجسٹرار، جناب دولت خان نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی ٹیم کو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔ نیشنل آؤٹریچ ٹریننگ پروگرام دونوں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا ہے، جس کے ذریعے فیکلٹی جدید تدریسی طریقوں اور تدریس کے مؤثر اصولوں سے ہم آہنگ ہو سکے گی۔

Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 12:10:32 PM

حب۔ صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیوز میر علی حسن زہری کے ایک اور وعدے کی تکمیل حب۔ صنعتی شہر حب میں ترقیاتی منصوبے کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچنے لگے حب۔ صوبائی وزیر نے الہ آباد ٹاؤن میں ڈیڑھ کلو میٹر روڈ اور سیوریج لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ حب۔ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔ میر علی حسن زہری حب۔ منصوبے پر تخمینہ لاگت 60 ملین آئی ہے۔ حب۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے منصوبے کیلئے مالی سال کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ کے فنڈز اجراء ہوئے۔ حب۔ کم فنڈز اجراء کے باوجود کنٹریکٹر فرم نے منصوبے کی تکمیل ممکن بنائی۔ حب۔ سیکرٹری مواصلات کی ہدایت پر کم لاگت کے پائیدار منصوبے بنارہے ہیں۔ حب۔ ہماری کوشش ہیکہ رواں مالی سال کے دوران مفاد عامہ کے اسکیمات کی تکمیل یقینی بنائیں۔ ایکسیئن مواصلات و تعمیرات کی صوبائ وزیر کو بریفنگ

Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 6:37:48 AM

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے نئے تعلیمی سال کا ہدف بلوچستان کے لوگوں کیلئے پرائمری سے یونیورسٹیوں تک تعلیم حاصل کرنے کو قرار دے دیا بلوچستان کے لوگ ایک باعزت، خودمختار منزل اور سفر کے تعین کیلئے کتاب دوست مزاحمت میں تیزی لائیں،نوابزادہ لشکری رئیسانی طلباء و طالبات اپنے قومی نظم کو برقرار رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں میں امن قائم، کتاب دوستی کی جدوجہد کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنائیں مذاکرے سے خطاب سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئسیانی نے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کی جانب سے اسٹریٹ لائبریری کراچی میں کتاب دوستی کے عنوان سے منعقدہ مزاکرے سے خطاب، طلباء وطالبات کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ہوئے شرکاء کو خبردار کیا کہ اس وقت پورا خطہ بالخصوص بلوچستان ایک بہت بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے، اس بڑی تبدیلی کے پیش نظر ہم نے اپنے علم، فکر اور حکمت سے اگر آئندہ کا لائحہ عمل طے نہیں کیا تو آنے والی نسلیں ایک بہت بڑے بحران سے دوچار ہوں گی کیوں کہ جو قومیں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین علم حکمت اور سنجیدگی سے کرتی ہیں وہی کامیابی کے مراحل طے کر تی ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے جغرافیائی محل وقوع میں وسائل بھی ہیں اور اس کی سرحدیں کئی ممالک سے ملتی ہیں ایسے میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کو چائیے کہ وہ اپنے قومی نظم کو برقرار رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں میں امن قائم کرکے سازشوں کو ناکام بنائیں،طلباء و طالبات کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کے طول و عرض میں جہاں بھی کتب میلے اور کتابوں کے اسٹال لگائے جارہے ہیں حکومت کو ان کتب میلوں اور اسٹالوں سے تکلیف لاحق ہورہی ہے اس تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ ریاست جعلی قیادت کو مقامی قرار دینا چاہتی ہے اور وہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ بلوچستان کے لوگ علم کی روشنی میں اپنے آئندہ مستقبل کا تعین کررہے ہیں اس لیے بلوچستان میں کتاب دوستی کی جدوجہد کو ناکام بنانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ حکمت کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی کتاب دوست مزاحمت میں مزید تیزی لائیں انہوں نے کہاکہ طلباء اور ان کے والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں، محلوں میں اساتذہ کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ بنیادی تعلیم میں دلچسپی لیں تاکہ ہماری آئندہ نسل باوقار ہو، عموماً بہت سے اساتذہ اسکولوں میں فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتتے ہیں جس کا خمیازہ نسلوں کو بھگنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم مارچ سے صوبے میں تعلیمی سال شروع ہونے جارہا ہے اس تعلیمی سال میں بلوچستان کے لوگ اس ہدف کا تعین کریں کہ پرائمری اسکول سے لیکر یونیورسٹیوں تک تعلیم حاصل کریں۔ جبکہ نوجوان طلباء و طالبات اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں علمی ماحول کو فروغ دیں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں باعزت آزاد اور خودمختار منزل اور سفر کا تعین کرسکیں۔

👍 2
Image
BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
2/25/2025, 5:34:43 AM

نیشنل پارٹی کے رہنما بلخ شیر قاضی کا تعزیتی بیان تربت (بی این سی) نیشنل پارٹی کے رہنما و میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ کی اہلیہ اور نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

Image
Link copied to clipboard!