BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
February 20, 2025 at 05:01 PM
پنجگورپریس کلب ساسولی صوبہ زئی کے سردار سعوداحمد ساسولی ،میر ظفر اللہ ساسولی، حاجی عبدالعزیز بلوچ ،کفایت اللہ بلوچ نے ساسولی ہاؤس خدابادان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمد ساسولی کو جس جگہ پر شہید کیاگیا تھا وہ ایک سیکورٹی زون ہے جہاں لیویز ایف سی اور کسٹم پچاس قدموں کے فاصلے پر ہیں مگر اسکے باوجود قاتل دیدہ دلیری کے ساتھ واردات کرکے نکل گئے سردار سعود نے کہا کہ میرے بھائی کے قتل میں یحیی ،مصدق اور ادریس ملوث ہیں جو حاجی صادق کے بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر میں ان ملزمان کو نامزد کیا ہے تین دن گزرنے کے باوجود انکو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے جسکی وجہ سے ساسولی قوم میں شدید تشویش اور غصہ پھیل گیا ہے انہوں نے کہا کہ میرا بھائی بے قصور تھا جو انجنئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد روزگار کی تلاش میں تھا چیدگی بارڈر پر ٹوکن ویریفکیشن کی غرض سے گیا تھا حکومت اسے روزگار دیتا تو وہ ٹوکن کے لیے کوئٹہ سے چیدگی نہیں جاتا یہ حکومت کی نااہلی ہے جو ڈگریاں لینے والے نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتی انہوں نے کہا کہ حاجی صادق اور اسکے بھائیوں کی جرائم سے ہر کوئی واقف ہے علماء کو شہید کرنے سے لیکر ایرانی اطلاعات کے لیے جاسوسی کرنے میں بھی یہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کو دس دنوں کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ نامزد قاتلوں کو گرفتار کرے اگر انتظامیہ نے مذید کوتاہی کا مظاہرہ کیا تو ساسولی قوم کا ایک جرگہ بلا کر اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے میر ظفر اللہ ساسولی نے کہا کہ ہم حمد ساسولی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چوکیوں کے بیچ کسی کو شہید کرکے باآسانی نکل جانا ایک تشویش ناک بات ہے ضلعی انتظامیہ اپنی زمہ داریاں پوری کرے اور حمد ساسولی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے.

Comments