
BNC OFFICIAL
February 25, 2025 at 05:34 AM
نیشنل پارٹی کے رہنما بلخ شیر قاضی کا تعزیتی بیان
تربت (بی این سی) نیشنل پارٹی کے رہنما و میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ کی اہلیہ اور نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔