BNC OFFICIAL
BNC OFFICIAL
February 25, 2025 at 06:26 AM
ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ انتقال کر گئیں، میر اسد اللہ بلوچ کا اظہار تعزیت کویٹہ: (اسٹاف رپورٹر) ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے انتقال پر بی این پی عوامی کے صدر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ میر اسد اللہ بلوچ نے نیاز بلوچ، کلثوم نیاز بلوچ سمیت تمام پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت نصیب کرے۔ آمین۔
😢 1

Comments