
اردو اشعار 🫀🔐♥️
February 5, 2025 at 02:13 AM
اس آئینے میں مرا خدا ہے
یہ خود پسندی کی انتہا ہے
میں تم سے پہلے بھی مل چکا ہوں
یہ مجھ سے پہلے کا واقعہ ہے
جسے میں زندہ نگل گیا ہوں
مجھے وہ اندر سے کھا رہا ہے
دوام کا راز پا چکا تھا
مگر وہ درویش مر گیا ہے
یہ سارے وحشی یہ دشتِ وحشت
یہ سلسلہ میرے بعد کا ہے
❤️
👍
2