
URDU ASHAAR O AQWAL اردو اشعار و اقوال
February 26, 2025 at 10:46 AM
یاد رکھ خود کو مٹائے گا تو چھا جائے گا
عشق میں عِجز ملائے گا تو چھا جائے گا
اچھی آنکھوں کے پجاری ہیں میرے شہر کے لوگ
تو میرے شہر میں آئے گا تو چھا جائے گا
ہم قیامت بھی اٹھائیں گے تو ہو گا نہیں کچھ
تو فقط آنکھ اٹھائے گا تو چھا جائے گا
جس مصور کی نہ بکتی ہو کوئی تصویر
وہ ہمارے نقش بھی بتائے گا تو چھا جائے گا
پنکھڑی ہونٹ ، مدھر لہجہ اور آواز اداس
یار! تو شعر سنائے گا تو چھا جائے گا
غزل رحمان فارس
❤️
👍
7