Mufti Mubeen Ur Rahman
February 12, 2025 at 02:43 AM
‼️ *شبِ برأت سے قبل معافی کے پیغامات بھیجنے کی حقیقت*
شبِ برأت آنے سے پہلے بہت سے لوگ یہ پیغامات پھیلاتے رہتے ہیں کہ شبِ برأت آنے والی ہے، اس رات نامہ اعمال تبدیل ہوتا ہے اس لیے یہ رات آنے سے پہلے ہی مجھے معاف کردیں۔ اس طرح کے بہت سے پیغامات ایک دوسرے کو بھیجے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل باتیں سمجھنے کی ضرورت ہے:
1️⃣ شبِ برأت میں نامہ اعمال کی تبدیلی والی بات قرآن وسنت سے ثابت نہیں، اس لیے یہ درست نہیں۔
2️⃣ یہ حقیقت ہے کہ شبِ برأت میں اللہ تعالیٰ بہت سے مسلمانوں کی بخشش فرماتے ہیں البتہ بعض بدنصیب اس رات بھی محروم رہ جاتے ہیں، ان میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو رشتے توڑنے والے ہیں یا والدین کے نافرمان ہیں، اس تناظر میں شبِ برأت آنے سے پہلے ہی خصوصی طور معافی تلافی ہوجانی چاہیے تاکہ اس رات مغفرت سے محروم نہ رہ جائیں، البتہ یہ معافی تلافی کا سلسلہ محض رسمی نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے حقیقت کا روپ دینا چاہیے، یعنی واقعتًا باہمی معافی تلافی کرلینی چاہیے، لیکن دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ یہ معافی تلافی کا سلسلہ محض رسمی پیغامات بھیجنے کی حد تک ہی محدود رہتا ہے اور حقیقت میں کوئی معافی تلافی نہیں کی جاتی، بلکہ یوں بھی دیکھنے کو ملتا ہے کہ جن کے ساتھ رنجشیں اور ناراضگیاں ہیں ان کے ساتھ تو معافی تلافی ہی نہیں کی جاتی اور جن کے ساتھ کوئی ناراضگی اور رنجش نہیں ہے ان کو معافی کے پیغامات بھیجے جارہے ہوتے ہیں، ظاہر ہے کہ یہ قابلِ اصلاح بات ہے۔
▪️ تفصیل کے لیے دیکھیے بندہ کا رسالہ: ماہ شعبان اور شب برأت: حقیقت، فضیلت، اعمال اور غلط فہمیاں۔
✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️
👍
32