
Mufti Mubeen Ur Rahman
11.6K subscribers
About Mufti Mubeen Ur Rahman
یہ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم کا آفیشل واٹس اپ چینل ہے۔ عقائد، مسائل، اخلاق، سنتوں، منگھڑت روایات، مروجہ فتنوں اور دیگر اہم امور سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کے لیے مفید اور اہم ترین واٹس اپ چینل جوائن کیجیے اور دوسروں کو بھی دعوت دیجیے: https://whatsapp.com/channel/0029Va8FPZ9KGGGQIkvuPk1M
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ارے یہ کیا غیر ضروری مباحث میں پڑ گئے ہیں! قربانی جیسی عظیم الشان عبادت کے لیے اگر کچھ مالی تنگی بھی برداشت کرلی جائے تو اس کے فضائل کے مقابلے میں یہ بہت سستا سودا ہے۔ ایسے لوگ تو شادیوں، فوتگیوں اور فیشنوں کی خرافات میں لاکھوں خرچ کردیتے ہیں بلکہ قرضے بھی لے لیتے ہیں، حالانکہ یہ سراسر فضول خرچی ہے اور مال کا ضیاع ہے، جبکہ قربانی کے عظیم اجر وثواب کے مقابلے میں پوری دنیا اور اس کے مال ودولت کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔ سو خوشی خوشی قربانی کیجیے! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

*سلسلہ احکامِ قربانی 9* قربانی کرنے والے شخص کے لیے بال اور ناخن کاٹنے کا حکم ! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن جامعۃ الابرار، مسجد اختر، گلبرگ بلاک 11 کراچی


*سلسلہ احکامِ قربانی 6* قربانی واجب ہونے کا نصاب ! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن جامعۃ الابرار، مسجد اختر، گلبرگ بلاک 11 کراچی


*آہوں میں یہ اثر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں!* آہوں میں یہ اثر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں شامِ ہجر سحر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں! کٹتی ہے زندگانی طیبہ سے دوریوں میں نعتوں کا یہ ثمر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں! واں زندگی بسر ہو طیبہ اگر میں جاؤں طے جلد یہ سفر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں! دل کو ملے گی راحت، پیشِ نظر ہو طیبہ آنکھوں میں اُن کا در ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں! عَلٰی صَاحِبِهَا الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی 23 نومبر 2021 بروزِ منگل


دار الافتاء جامعۃ الابرار، مسجد اختر، گلبرگ بلاک 11 کراچی کی جانب سے احادیث کی تحقیق وتخریج، غیر ثابت روایات کی نشاندہی، امت میں احادیث کے معاملے میں احتیاط کی بیداری اور جامعہ کے مختصر فتاوی کی نشر واشاعت سے متعلق مفید چینل: https://whatsapp.com/channel/0029Vb5rOxy1yT2DpMEshz29

‼️ *حضور اقدس سرورِ کائنات خاتمُ الانبیاء ﷺ* میں جو نعتیں لکھوں ہر دم نبی کی نظر آئے کہ شاعر ہوں اُنھی کا ! میں جو روضے کی نیت کرکے جاؤں نظر آئے کہ زائر ہوں اُنھی کا ! صلّی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن 12 ربیع الاوّل 1443ھ/ 19 اکتوبر 2021 بروزِ منگل


تحقیقِ روایات کے کام کا ایک عرصہ ہونے کے بعد اندازہ ہوا کہ احادیث میں احتیاط کا شعور عام نہیں ہورہا، تو اسباب پر غور کیا تو ایک بڑی وجہ یہ نظر آئی کہ نقلِ روایات میں بزرگوں پر غیر ضروری اعتماد کیا جاتا ہے، حالانکہ اہلِ علم کے لیے یہ اعتماد درست نہیں، تو بندہ نے اسی اعتماد پر ضرب لگانے کا ارادہ کیا تاکہ جب یہ اعتماد پارہ پارہ ہوجائے گا تو تحقیق واحتیاط کا رجحان پیدا ہوگا۔ ساتھ ساتھ بندہ نے اکابر کی کتب کا نام لے کر اور عکس لگا کر غیر ثابت اور غیر معتبر روایات کی نشاندہی شروع کی، اور اب الحمدللّٰہ احادیث کے معاملے میں تحقیق واحتیاط کا مزاج عام ہورہا ہے! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

♥️ المدينة المنورة في قلوبنا ❤️ المدينة المنورة تعيش في أعماقنا ❤️ المدينة المنورة تسكن في أرواحنا ❤️ المدينة المنورة تسري في عروقنا ❤️ المدينة المنورة هي مدينة حبيبنا ﷺ ❤️ المدينة المنورة هي نور عيوننا ❤️ المدينة المنورة وإن حالت دوننا المسافات والمساحات والمشاغل فإنها في كل جزء من أجسادنا ❤️ ويكفينا أنها تعيش معنا وإن غبنا عنها، ونعيش فيها وإن غابت عنا۔ زَادَھَا اللّٰہُ عِزًّا وَشَرفًا وَکَرامةً وعلٰی صَاحِبِهَا الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ


قربانی، ذو الحجہ، تکبیرات تشریق اور عیدین سے متعلق بندہ کی تفصیلی کتاب " تحفہ ذو الحجہ وقربانی " ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے لنک ذیل میں دیکھیے، یہ کتاب اپنی پاس محفوظ کیجیے اور دوسروں تک پہنچائیے: https://whatsapp.com/channel/0029Va8FPZ9KGGGQIkvuPk1M/2656 ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن