
Mufti Mubeen Ur Rahman
February 13, 2025 at 11:40 AM
’’صلاۃ التسبیح‘‘ کی بہت بڑی فضیلت ہے، یہ کئی احادیث مبارکہ سے ثابت ہے، ان میں صحیح یا حسن درجے کی احادیث بھی ہیں اور معتبر ضعیف احادیث بھی ہیں۔ اس لیے مجموعی طور پر اس سے متعلق روایات معتبر اور قابلِ قبول ہیں، یہی جمہور محدثین اور فقہائے امت کا مذہب ہے، اسی پر بزرگانِ دین کا عمل ہے، نیز امام دارقطنی، خطیب بغدادی، امام سمعانی، حافظ ابن حجر، امام سیوطی اور دیگر متعدد اکابرِ امت رحمہم اللّٰہ نے اس سے متعلق مستقل اجزاء اور رسائل بھی تصنیف فرمائے ہیں۔ اللّٰہ تعالٰی ہمیں بھی اس کا اہتمام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️
👍
😮
36