Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
February 15, 2025 at 04:03 AM
تقریبًا پانچ سال قبل کراچی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے موقع پر ایک عزیز ساتھی مجھے سماعت اور گویائی سے محروم بھائیوں کے حلقے میں لے گئے اس غرض سے کہ انھیں کچھ شرعی مسائل درپیش ہیں جن کا انھیں جواب دیجیے۔ ہم وہاں پہنچے تو وہاں کے ذمہ دار حضرات نے ان معذورین سے متعلق متعدد مسائل پوچھے تو جب بندہ نے ان کے جوابات عرض کیے تو وہ بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ ہم بڑے پریشان تھے کہ ان کے جوابات کہاں سے ملیں گے! پھر انھوں نے بندہ سے فرمائش کی کہ آپ ان معذورین سے متعلق ایک کتاب لکھیں جن میں ان کے مخصوص مسائل ذکر کیے جائیں تاکہ اسے شائع کیا جائے اور دنیا بھر کے معذورین اس سے فائدہ اٹھائیں۔ چنانچہ اس پر کام شروع ہوا اور الحمدللّٰہ کہ بڑی ہی محنت کے بعد ایک مجموعہ تیار ہوچکا ہے۔ اس دوران ان مسائل کے بارے میں ان ذمہ دار حضرات سے متعدد نشستیں بھی منعقد ہوئیں اور ہر سال کراچی تبلیغی اجتماع کے موقع پر بھی ہفتے کے دن ظہر تا عصر ان معذورین کے حلقے میں ان مسائل پر گفتگو اور مشاورت ہوتی رہتی ہے اور نئے مسائل سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس سال بھی آج حاضری ہوگی ان شاءاللہ۔ اس کتاب پر جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے مایہ ناز مفتی حضرت مولانا مفتی انعام الحق قاسمی صاحب دام ظلہم کی تقریظ آچکی ہے۔ کتاب کا نام ’’اَحْکَامُ الْاَخْرَسِ وَالْاَصَمِّ: گویائی اور سماعت سے محروم افراد سے متعلق چند احکام‘‘ رکھا ہے۔ اللّٰہ تعالٰی اس کتاب کو نافعیت اور قبولیت عطا فرمائے۔ ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️ 👍 🙏 160

Comments